The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 25 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال شہر سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، ندی نالوں میں طغیانی ، دریائے چترال کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں اور زمینات میں داخل، اے اے سی چترال کا بکرآباد کا دورہ ، نقصانات کا جائزہ لیا

Posted on

چترال شہر سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، ندی نالوں میں طغیانی ، دریائے چترال کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں اور زمینات میں داخل، اے اے سی چترال کا بکرآباد کا دورہ ، نقصانات کا جائزہ لیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے ، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ، جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیراب اگئے ہیں، اسی طرح چترال شہر کے نواحی گاوں بکرآباد گواں میں بھی زمینات اور گھر میں پانی داخل ہوگئی ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عیسی محمد خان نے بکر اباد کا دورہ کیا جہاں دریائے چترال میں طغیانی کی زد میں اکر لوگوں کے زمینات اور مکانات متاثر ہوۓ تھے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دریا کی کٹائی کا جائزہ لیا اور لوگوں کو آگاہ کیا کہ دریا کے کنارے غیر ضروری نقل و حمل سے گریز کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کر دیۓ۔مزید برآں حلقہ پٹواری کو ہدایت کی گئی کہ وہ لوگوں کے نقصانات کا تخمینہ لگائے اور اس بابت رپورٹ جمع کرے۔

chitraltimes aac chitral issa khan visit bakerabad 12

chitraltimes aac chitral issa khan visit bakerabad 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
111670