چترال شہر سمیت اپر اور لوئیر چترال میں برفباری چوتھے روز بھی جاری، چترال شہر میں تقریبا 8 انچ برف پڑ چکی ہے، بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ڈیڈھ فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی، سردی کی شدت میں اضافہ
چترال شہر سمیت اپر اور لوئیر چترال میں برفباری چوتھے روز بھی جاری، چترال شہر میں تقریبا 8 انچ برف پڑ چکی ہے، بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ڈیڈھ فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی، سردی کی شدت میں اضافہ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر سمیت اپر اور لوئر چترال کے تمام علاقوں میں برف باری وقفے وقفے سے چوتھے روز بھی جاری رہی ،جبکہ گزشتہ رات بھر برفباری سے چترال شہر میں تقریبا 8 انچ برف پڑ چکی ہے ، کالاش ویلی ، گرم چشمہ ، مستوج و دیگر بالائی علاقوں میں ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف پڑنے کے اطلاغات ہیں ، جبکہ مدکلشٹ اور گولین ویلی میں تقریبا دوفٹ برف پڑنےکے اطلاعات ہیں۔ بارش اور برفباری کے باعث چترال میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، سردی کی شدت میں اضافے نے لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھدیاہے۔ شدید برف باری کے باعث اتوار کے روزاکثر کاروباری مراکز بھی بندرہے ، لواری ٹنل اپروچ روڈ پر چترال سائڈ میں تقریبا 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے ، تاہم ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی لواری ٹنل روڈ سے برف ہٹانے کا کام مسلسل جاری ہے ، جس کے باعث ٹریفک سنو چین کے استعمال کے ساتھ رواں دواں ہے،
ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال محسن اقبال نے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو مشینری دن رات فنکشنل رکھنے کی ہدایت دی ہے، سنو چین کے بےغیر کسی بھی گاڑی کو لواری ٹنل اپروچ روڈ پر سفر کرنے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اور ساتھ ڈپٹی کمشنر نے مسافروں اور سیاحوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور احتیاطی تدابیر پہ عمل درامد یقینی بنانے کی بھی تلقین کی ہے ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے خراب موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے اور موسم و رسائی سڑکوں سے متعلق معلومات حاصل کرکے سفر کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شدید برفباری میں گزشتہ رات سے چترال شہر ودیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل بند تھی اتوار کی شام دوبارہ بحال کردی گئی۔ اور ساتھ برفباری بھی تھم گئی ہے۔
دریں اثنا گزشتہ شب لوئر چترال اور ملحقہ علاقوں میں برفباری کے دوران پشاور سے چترال آنے والی کوسٹر چمرکھن کے مقام پر رات 12 بجے پھنس گئی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ کر کوسٹر میں پھنسے فیملیز اور مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر کے چترال ٹاؤن پنچایا گیا، ریسکیو1122 بارشوں اور برفباری کے دوران ہائی الرٹ پر ہے، لوئر چترال کے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ برفباری اور بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاہم کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کا نمبر پررابطہ کرسکتے ہیں ۔
