The Voice of Chitral since 2004
Monday, 4 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال شہر اور گردونواح میں موسلادھاربارش اور برساتی نالوں میں سیلابی رہے، املاک کونقصان، دو گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، گرم چشمہ روڈ بند 

چترال شہر اور گردونواح میں موسلادھاربارش اور برساتی نالوں میں سیلابی رہے، املاک کونقصان، دو گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، گرم چشمہ روڈ بند

چترال ( نمائندہ  چترال ٹائمز) چترال شہر اور گردونواح میں جمعرات کے روز علی الصبح اچانک موسلادھار بارش کے نتیجے میں متعدد برساتی نالوں میں سیلا ب آیا ، جس کے باعث کھڑی فصلوں ، باغات اور املاک کو نقصان پہنچا، گرم چشمہ روڈ پر مختلف مقامات پر سیلابی ریلے آنے سے جمعرات کے صبح سے ٹریفک معطل ہے ، جبکہ اسی روڈ پر دوالگ الگ مقامات پر دو گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئے، تاہم گاڑی سے سواری برقت اترنے کے باعث کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی، روڈ کی بندش سے مسافروں کوآمدروفت میں مشکلات کاسامنا ہے درجنوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنسے ہوئے ہیں،

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چترال گرم چشمہ روڈ کی صفائی اوربحالی کے لئے مشینری لگادی گئی ہے، موسمُ سازگار ہونے کی صورت میں روڈ جلد کھول دیا جائیگا،
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم نے اسسٹنٹ کمشنرز اور اے ڈی، این ایچ اے کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ سڑکوں پر جاری کلئیرنس آپریشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات کی کہ آپریشن کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات جلد از جلد ختم ہوں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلیف اور بحالی کے اقدامات کو ہر صورت میں بروقت مکمل کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، پینے کے صاف پانی اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی بھی جاری ہے۔

جاری پریس ریلیز کےُمطابق محکمہ این ایچ اے کی مشینری گرمچشمہ کے مختلف مقامات پہ روڈ کلئیرنس آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔عوام الناس اور ڈرائیورز سے گزارش کی گئی ہے کہ   ممکنہ سلائڈنگ کے خطرات کے پیش نظر سفر کرنے سے گریز کریں۔

chitraltimes chitral garamchashma road blocked due to flood 25 chitraltimes chitral garamchashma road blocked due to flood 21 chitraltimes chitral garamchashma road blocked due to flood 32 chitraltimes chitral garamchashma road blocked due to flood 6 chitraltimes chitral garamchashma road blocked due to flood 5 chitraltimes chitral garamchashma road blocked due to flood 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
113981