The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 4 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال سے پی ٹی آئی کا قافلہ جلسہ میں شرکت کیلئے مینار پاکستان پہنچ گیا

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے کارکنان قافلے کی شکل میں لاہور کے جلسہ میں شرکت کیلئے مینار پاکستان پہنچ گئے ۔ قافلے کی قیادت ضلعی صدر عبد الطیف و دیگر رہنما کررہے ہیں۔ چترال سے درجنوں گاڑیوں میں سینکڑوں جیالے ریلی کی شکل میں روانہ ہوئے۔ جن کے ساتھ چترال کے روائتی دھول دمامے بھی ساتھ ہیں ، پی ٹی آئی کے کارکنا ن ڈھول کی تھاپ پر رقص و سرور کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچ گئے ۔ ذرائع کے مطابق چترال سے خواتین ونگ کی نمائندگی سینئر رہنما فلک ناز کررہی ہیں جن کے ساتھ دیگرخواتین ورکرز بھی جلسہ میں شرکت کرینگی۔
pti chitral

pti chitral2

pti chitral23

pti chitral3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
9331