The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے مجموعی طور پر91 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی

چترال سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے مجموعی طور پر91 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے مجموعی طور پر91   امیدواروں نے اتوار کے روز شام چار بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرادی جن میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے۔ون کے لئے 23، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔ ون اپر چترال کے لئے 40اور پی کے۔ٹو لویر چترال کے لئے 28امیدوارشامل ہیں۔  ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان کے دفتر سے  حاصل شدہ معلومات کے مطابق این اے۔ ون کے لئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے شہزادہ افتخار الدین، جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی، جے یو آئی کے طلحہ محمود، محمد قاسم بن طلحہ، قاری جمال عبدالناصر، فیض محمد مقصود، اے این پی کے خدیجہ بی بی، پی ٹی آئی کے سلطان محمد،رحمت غازی خان، محمد شریف خان، سید فرید احمد جان، رضیت باللہ، عبداللطیف اور تقدیرہ اجمل، پی پی پی کے سلیم خان، فضل ربی ,  اور آزاد امیدوار مختار نبی، فیض الرحمن (المعروف چیرمین بونی)، محمد جاوید خان، سیدہ میمونہ شاہ نے کاغذات داخل کی۔ پی کے۔ ون کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میں جے یو آئی کے طلحہ محمود، سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، قاری شکیل احمد، پی ٹی آئی کے شہزادہ سکندر الملک، ثریا بی بی، بی بی سارا، علاء الدین، عبداللطیف، رحمت غازی خان، معراج خان، زار بہار، پی پی پی کے شیر حسین، سراج علی خان ایڈوکیٹ، خلیل اللہ، پاکستان راہ حق پارٹی کے مولانا صاحب الدین، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے حاجی غلام محمد اور آزاد امیدوارشاہ نادر خان، سیدامیر حسین شاہ، سید ناصر علی شاہ، انور علی خان، محمد یوسف، حزب اللہ، سید جمال شاہ، سید مختار علی شاہ، ممتاز علی قاضی، محمد وزیر، عزیز الرحمن شامل ہیں

اسی طرح پی کے۔ ٹوکے لئے پی ٹی آئی کے محمد شریف خان، حنا رحمن، سید فرید احمد جان ایڈوکیٹ، امین الرحمن، محمد حسین، محمد قاسم اور مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر، جے یو آئی سے قاری جمال عبدالناصر، فیض محمد مقصود، مولانا عبدالرحمن، محمد طلحہ محمود، پی پی پی کے سلیم خان، عالمزیب ایڈوکیٹ، فضل ربی، جماعت اسلامی کے مغفرت شاہ، عبدالحق، اے این پی کے سید افتخار حسین شاہ ایڈوکیٹ، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے شہزادہ خالد پرویز، پاکستان راہ حق پارٹی کے افتخار حسین، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شکور محمد اور آزاد امیدواروں میں لک رحمت، زاہدہ جاوید، خوش محمد، شجاع ریاض الدین برہان،عبدالمجید، آفتاب الدین، حاجی انظر گل اور امتیاز حسین شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں اکثریت پی ٹی آئی امیدواروں کی ہے۔جبکہ این اے ون اور پی کے ون کے لیے تین تین خواتین امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83377

چترال سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے جمعرات کے روز مجموعی طور پر سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی

Posted on

چترال سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے جمعرات کے روز مجموعی طور پر سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لئے جمعرات کے روز مجموعی طور پر سات امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ ون چترال کے ریٹرننگ افیسر فداء الکریم کے مطابق 30افراد نے نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں لیکن کسی نے ابھی تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائی۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔ ون چترال اپر کے لئے بھی کسی امیدوار نے کا غذات نامزدگی جمع نہیں کرائی۔ لویر چترال کے حلقہ پی کے۔ٹو کے ریٹرننگ افیسر ڈاکٹر عاطف جالب کے مطابق جمعرات کے روز چھ افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی جن میں جماعت اسلامی کے مغفرت شاہ اور عبدالحق جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے حنا رحمن، سید فرید احمدجان اور محمد شریف خان کے علاوہ کالاش اقلیت کے لک رحمت شامل ہیں۔

chitraltimes haji maghirat shah submit nomination paper for pk2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83256