چترال سے تعلق رکھنے والا صحافی، سال کا بہترین رپورٹرقرار، ایوارڈ سے نوازا گیا
اسلام آباد (نمائندہ چترال ٹائمز) اسلام آباد میں ہونے والے سالانہ آگاہی میڈیا ایوارڈز کی تقریب میں فیاض احمد کو تعلیم کے موضوع پر بہترین رپورٹنگ پر ایوارڈ دیا گیا. آگاہی ایوارڈزمیں ملک بھرسے صحافیوں کے مابین مختلف کیٹگریزکے لئے مقابلہ ہوا تھا جس میں صرف چھیالیس صحافی کامیاب قرار پائے جن میں چترال کا فرزند بھی شامل ہے ،فیاض کا تعلق اپرچترال تورکہو سے ہے جو گزشتہ آٹھ برسوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں فیاض احمد آجکل پشاورمیں ایک نجی ٹی وی چینل سماء کے ساتھ رپورٹر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں.