Chitral Times

چترال سکاوٹس میں بھرتی کے خواہشمند افراد کیلئے ریکروٹمنٹ کا عمل17سے 19مئی تک ہیڈکوارٹرز میں ہوگا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سکاوٹس کے ہیڈ کوارٹرز سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں ضلع لویر چترال سے تعلق رکھنے والے اور چترال سکاوٹس میں بھرتی ہونے کے خواہش مند افراد کو مطلع کیا گیا ہے کہ ریکروٹمنٹ کا عمل17سے 19مئی تک جاری رہے گا۔ تمام خواہش مند جوانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان تین دنوں صبح 8بجیچترال میوزیم کے قریب پولو گراونڈ پہنچ جائیں جہاں بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ساتھ شناختی کارڈ اور اصلی اسناد بھی لے آئیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48300