The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 25 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

23 سے 27 اگست کے دوران چترال سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید/موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

Posted on

23 سے 27 اگست کے دوران چترال سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید/موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

27سے 29 اگست کے دوران صوبہ سندھ اور مشرقی/جنوبی بلوچستان میں شدید بارشوں کی توقع

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو ں گی۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 22 اگست (رات) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ مغربی ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ جس کے زیر اثر:

کشمیر / گلگت بلتستان:
23 سے 27 اگست کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے اکثر مقامات پر بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار / شدید موسلادھار بارش کا امکان۔ گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

خیبر پختونخوا:

23 سے 26 اگست کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے اکثر مقامات پر بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار / شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

پنجاب / اسلام آباد:
23 سے 27 اگست کے دوران اسلام آباد / راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے اکثر مقامات پر بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار / شدید موسلادھار بارش کا امکان۔ تاہم 24 اور 27 اگست کو ڈی جی خان، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے کہیں کہیں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ:
23 (شام / رات) سے 26 اگست کے دوران مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ اور میرپورخاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان:

23 (شام / رات) سے 26 اگست کے دوران بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
23 سے 26 اگست کے دوران شدید موسلادھار بارشوں کے باعث چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے ۔۔

23 سے 27 اگست کے دوران شدید بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

اس دوران شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

شدید بارشوں / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔

دریں اثنا این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے تمام متعلقہ اداروں کو ”الرٹ“ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
113255