The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

16سے20 اگست کے دوران: چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ سے وقفے وقفے سےبارش کی پیشگوئی

16سے20 اگست کے دوران: چترال سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ سے وقفے وقفے سےبارش کی پیشگوئی

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) بلوچستان اور سندھ میں 16 سے 18 اگست 2024 تک( وقفے وقفے کے ساتھ) طوفانی بارشیں متوقع بالائی علاقوں میں20 اگست 2024 تک ( وقفے وقفے کے ساتھ) بارشیں جاری رہیں گی.محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ جو اس وقت بالائی علاقوں میں بارشوں کا سبب بن رہا ہے، جنوب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے جس سے 16کی شام/رات سے بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی علاقوں میں مون سون کی مضبوط ہوائیں داخل ہوں گی۔جس کے باعث :

بلوچستان: 16سے19 اگست کے دوران : سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ژوب، موسیٰ خیل، نصیر آباد، اوستہ محمد، جھل مگسی، صحبت پور، خضدار، قلات، سکندرآباد، آواران، کیچ، پنجگور، گوادر (جیوانی، پسنی، گوادر، اورماڑہ) ، حب ، لسبیلہ، لورالائی، کوئٹہ، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، بولان، ہرنائی اور جعفرآبادمیں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے

سندھ: 16 سے18اگست کے دوران: سکھر، شکارپور، کشمور، خیرپور، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑمیں چند مقامات پرتیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔

کشمیر: 16سے20 اگست کے دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

پنجاب/اسلام آباد: 16 سے20 اگست کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب اورسرگودھامیں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بیشتر مقا مات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ 16اور17اگست کے دوران : بہاولپور، بہاولنگر،خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بھکر ، میانوالی، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا: 16سے20 اگست کے دوران: چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ سے وقفے وقفے سےبارش کا امکان۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے

گلگت بلتستان: 16سے18 اگست کے دوران: گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر) میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کی توقع ہے ۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

بلوچستان اور سندھ میں نشیبی علاقے زیرآب/پلویئل سیلاب۔
16سے 18 اگست کے دوران :موسلا دھار بارشوں سے ڈی جی خان، دادو، قلات، خضدار، بارکھان، آواران، پنجگور، واشوک، مستونگ، لسبیلہ کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں لینڈ سلائیڈنگ/فلیش فلڈنگ ہو سکتی ہے۔
16، 18 اور 19 اگست کے دوران: مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں پہاڑی ندی نالوں میں لینڈ سلائیڈنگ/فلیش فلڈنگ ہو سکتی ہے۔
16، 18 اور 19 اگست کے دوران: موسلا دھار بارش اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں 16، 18 اور 19 اگست سے شہری سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔
16سے 19 اگست کے دوران: لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلوچستان، خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے خطرناک پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں
شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ)کو نقصان اورسڑکوں کی بندش کا اندیشہ۔
کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بارشوں اور سیلاب کیلئے پیشگی اقدامات کئے ہیں۔ مالاکنڈ اور پشاور ڈویژنز میں متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، حفاظتی اقدامات کے تحت، ہسپتالوں کو ایمرجنسی ادویات فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،اس کے علاوہ متعلقہ کمشنرز کو رابطہ سڑکیں اور پل کھولے رکھنے کی خصوصی ہدایت کردی گئی ہیں،مزید برآں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92180