Chitral Times

چترال بونی روڈ کاری کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو دنوں سے بند، سینکڑوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنس کر رہ گیے تھے، کھول دیا گیا

چترال بونی روڈ کاری کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے دو دنوں سے بند، سینکڑوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنس کر رہ گیے تھے، کھول دیا گیا

 

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال شہر کے قریب بونی روڈ پر واقع کاربتوڑی (کاری ) کے مقام پر پہاڑی سرک کر سڑک پر گرنے سے لویر اور اپر چترال کے درمیان موٹر گاڑیوں کی ٹریفک منقطع ہوکر رہ گئی ہے جبکہ دو دن گزرنے کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سڑک کھولنے کے لئے کوئی کام شروع نہیں کراسکی ہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مسافر متاثر ہورہے ہیں۔ پہاڑی کے گرنے کی پہلے 24گھنٹوں کے دوران پیدل بھی اس مقام کو عبور نہیں کیا جاسکتا تھا جبکہ مقامی انتظامیہ نے سرتوڑ کوشش کے بعد پیدل کے لئے کھول دی ہے لیکن بیمار، بچے اور عمر رسیدہ افراد کے لئے اب بھی بند ہے۔سڑک کی مزید بندش کی صورت میں اپر چترال میں غذائی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ گزشتہ دنوں بارش اور برفباری کی وجہ سے دکانوں اور گوداموں میں اشیائے خوردونوش کے ذخیرے کم رہ گئے تھے۔ دریں اثناء سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وقاص احمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں متاثرہ مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور این ایچ اے کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

اخری اطلاع کے مطابق رات تقریبا آٹھ بجے چترال بونی مستوج روڈ سے ملبہ ہٹاکر ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا ۔ اور دونوں اطراف پھنسے ہویے مسافر اپنی اپنی منزل مقصود  کی طرف رواں دواں ہیں۔

chitraltimes chitral booni road blocked due to sliding9 chitraltimes chitral booni road blocked due to sliding8 chitraltimes chitral booni road blocked due to sliding7 chitraltimes chitral booni road blocked due to sliding6 chitraltimes chitral booni road blocked due to sliding5 chitraltimes chitral booni road blocked due to sliding4 chitraltimes chitral booni road blocked due to sliding3 chitraltimes chitral booni road blocked due to sliding

chitraltimes chitral booni road blocked due to sliding2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71521

 چترال بونی روڈ کے ریشن شادیر کے مقام پر متبادل سڑک کے لئے لی گئی اراضی کے مالکان کو معاوضے کے طور پر ایک کروڑ 92لاکھ روپے کے چیک حوالے کئے گئے

Posted on

 چترال بونی روڈ کے ریشن شادیر کے مقام پر متبادل سڑک کے لئے لی گئی اراضی کے مالکان کو معاوضے کے طور پر ایک کروڑ 92لاکھ روپے کے چیک حوالے کئے گئے

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) تحصیل چیرمین موڑکھوتورکھو میر جمشید الدین کی کوششوں سے چترال بونی روڈ کے ریشن گاؤں میں متبادل سڑک کے لئے لی گئی اراضی کے مالکان کو معاوضے کے طور پر ایک کروڑ 92لاکھ روپے کے چیک بدھ کے روز حوالے کئے گئے جوکہ گزشتہ دو سالوں سے واجب الادا چلے آرہے تھے اور کئی بار زمین مالکان نے سڑک کو موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بھی بند کردیا تھا۔سڑک دو سال دریا برد ہونے کے بعد اہالیان ریشن کے زرعی زمینات اور رہائشی مکانات سے متبادل سڑک کو گزار ا نے کے بعد ان کو زمین اور مکانا ت کی معاوضے کا انتظار تھا اور گزشتہ ہفتے چترال بونی کو احتجاجی طور پر بلاک کرنے پر تحصیل چیرمین میرجمشید الدین ان سے ایک ہفتے کی مہلت حاصل کرکے سڑک دوبارہ کھلوادی تھی۔ بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بونی میں ایک مختصر تقریب میں میر جمشید الدین نے ایڈیشنل ڈی سی اپر چترال فدا ء الکریم، اے ڈی سی احسان الحق,چیرمین وی سی ریشن اور دوسروں کے ساتھ زمین مالکان میں چیک تقسیم کی۔chitraltimes cheques distributed among reshun road affectees 3 chitraltimes cheques distributed among reshun road affectees 5

chitraltimes cheques distributed among reshun road affectees 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69753