The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کی طرف سے چترال بازار میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری، متعدد مقامات پر تجاوزات ہٹایا گیا

Posted on

ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کی طرف سے چترال بازار میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری، متعدد مقامات پر تجاوزات ہٹایا گیا

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں خوشحال خیبر پختونخوا‘‘ پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال متحرک ،
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر اے سی یو ٹی خلیل اللہ نے سی اینڈ ڈبلیع سٹاف اور ریونیو سٹاف کے ہمراہ چترال بازار کا دورہ کیا۔
اے سی یو ٹی نے چترال بازار میں واقع عارضی تجاوزات کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف حاصل اختیارات کے تحت قانونی چارہ جوئی کی۔ اے سی یو ٹی نے دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ تجاوزات کرنے سے گریز کریں ۔ تا کہ سڑک کی کشادگی اور ٹریفک کی روانی متاثر نا ہو۔ خلاف ورزی کی صورت میں دکان سیل کرنے کے ساتھ جیل کی سزا دی جاۓ گی۔

chitraltimes district admin chitral lower against encrogement 2 chitraltimes district admin chitral lower against encrogement 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83840