چترال اسلامین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلامیہ کالج میں کوئز کمپٹیشن کا انعقاد
چترال اسلامین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلامیہ کالج میں کوئز کمپٹیشن کا انعقاد
پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال اسلامین ایسو سی ایشن کے زیراہتمام اسلامیہ کالج پشاور کے چترالی طلبہ کے لئے کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس کمپیٹیشن میں چترالی طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس مقابلے میں پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ کلثوم فضل پہلے،عزیزہ قمر دوسرے جبکہ کاشف احمد تیسرے پوزیشن کے حقدار ٹھیرے ۔
اس پروگرام میں مہمان حصوصی عبدرارزاق جواینٹ سیکریٹری پی ٹی آئی مالاکنڈ ڈویژن اور صدر چترال بازار پشاور تھے ۔ جنھوں نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارک باد د ی اور کیش پرائز و سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔
آخر میں چترال اسلامین ایسو سی ایشن کے صدر اختشام نواب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آیندہ بھی طلبہ کے لئے اس طرح کے پروگرامات کے انعقاد کا اعادہ کیا۔



