چترال ؛ ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں دو خواتین جان بحق ، نو افراد زخمی
چترال ؛ ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں دو خواتین جان بحق ،نو افراد زخمی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پہلے واقعے میں بدھ کے روز دروش کے قریب ٹریفک کے ایک حادثے میں ایک خاتون جان بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطانق عشریت سے دروش آنے والی موٹر کار (غواگئے)نمبر 3517 جسے ڈرائیور برہان ولد شمسول سکنہ براڈم چلا رہا تھا، سیردور کے مقام حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کیا گیا۔
حادثے کے نیتجے میں ایک خاتون جان بحق جب 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو شدید زخمیوں کو پشاور ریفر کیا گیا ہے۔
اسی طرح دوسرا واقعہ اپر چترال میں پیش آیا ، جہاں آج اپر چترال کے علاقے مداک میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
زیزدی سے تعلق رکھنے والے سہراب خان حادثے کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں اُن کی زوجہ موقع پر جان بحق ہوگئی، جب کہ خود سہراب خان اور اُن کی بیٹی و والدہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ،

