چترال ، دروش اور آیون کے گیس پلانٹ منصوبوں کی دوبارہ بحالی کیلئے وزیراعظم نے ڈائریکٹیوز ایشو کردیا ہے، سابق ایم این شہزادہ افتخارالدین
چترال ، دروش اور آیون کے گیس پلانٹ منصوبوں کی دوبارہ بحالی کیلئے وزیراعظم نے ڈائریکٹیوز ایشو کردیا ہے، سابق ایم این شہزادہ افتخارالدین
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین نے تورکہو روڈ میں مبینہ کرپشن اور کام میں تاخیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرین کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی ار درج کرنے پر مذمت کرتے ہوئے ان دفعات کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اور جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کے زریعے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا سے مسئلہ کو اُٹھانے اورتورکھو روڈ کے مظاہرین کے خلاف انسداد دہشت گردی کی شقیں ہٹانے کے لیے بات ہوئی ہے۔
ویڈیو پیغـام میں انھوں نے مذید کہاہے کہ چترال کے مختلف گیس پلانٹ منصوبوں (چترال ، دروش اور ایون ) کی دوبارہ بحالی کیلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بات ہوئی ہے ، جبکہ وزیراعظم نے لاہور سے چترال گیس پلانٹ شفٹ کرنے کیلئے ڈائریکٹیوز ایشو کردیا ہے ،
شہزادہ افتخارالدین نے مذید کہاہے کہ چترال اپر کے عوام کا درینہ مسئلہ بجلی کی بلوں میں ٹیریف اپرچترال اور لوئیر چترال کو برابر کرنےکے حوالےسے تھا ، وزیراعظم کی طرف سے ڈائریکٹیوز پاور منسٹری کو بھیج دیا گیا ہے جس پر کام جاری ہے ، بہت جلد اپر اور لوئیر چترال کے بجلی بلوں کے ٹیریف کو برابر کردیا جائیگا۔
ان کے علاوہ مستوج اور شاگرام میں نادرا کے آفس کا قیام تھا جن کیلئے بھی وزیراعظم کے ڈائریکٹیوز ایشو ہوچکے ہیں بہت جلد ان کا قیام عمل میں لایا جائیگا، اسی طرح شاگرام میں نیشنل بینک اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے برانچز کا قیام تھا جن کیلئے وزیراعظم کے ڈائریکٹر ایشو ہوچکے ہیں، بہت جلد یہ دنوں دفاتر ان علاقوں میں کھولے جائیں گے تاکہ دورآفتادہ علاقوں کے عوام کو سہولیات اُن کے دہلیز پر میسر ہوسکے۔ ان کے علاوہ گرم چشمہ روڈ، تریچ لوٹ اویر روڈ اور مستوج بروغل روڈ کو سی پیک ٹو میں شامل کرنےکیلئے وزیراعظم کو درخواست دے چکا ہوں جس پر جلد عملدرآمد ہوگا۔
