چترالی طالب علم سید غلام علی شاہ کا اعزاز، ہزارہ یونیورسٹی سے گولڈ مڈل حاصل کیا
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے تعلق رکھنے والے ایک اور ہونہارطالب علم سید غلام علی شاہ نے ہزارہ یونیورسٹی کی بی ایس ٹورزم اینڈ ہوسپیٹیلیٹی کا امتحان نمایاں نمبروںسے پاس کرکے گولڈ میڈل کا حقدارقرار پایا ہے. ہونہار طالب علم کا تعلق سب تحصیل لوٹکوہ کے بریشگرام کریم آباد سے ہے . وہ سید مومن شاہ کے فرزند ارجمند ہیں..