Chitral Times

چترالی طالبہ امسال فاطمہ کا اعزاز، تقریری مقابلے میں صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن لی

Posted on

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ امسال فاطمہ دختر سعید الابرار ساکنہ معلاندہ نے تقریری مقابلے میں صوبے بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی. صوبائی سطح پر گورنمنٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیمل کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ ادبی مقابلہ جات میں چترال سے جیتے والی امسال فاطمہ جو کہ جماعت ہشتم کی طالبہ ہیں پورے صوبے کے پچیس اضلاع کے مابین ہونے والی تقریری مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارے اور چترال کا نام فخر سے بلندکیاہے . اسکے علاوہ حسن قرات کے مقابلے میں حلیمہ بی بی گورنمنٹ ہایی سکول وریجون کی طالبہ نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کرکے چترال کی قابل فخر بیٹی ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لی ہے..
imsal fatima 2nd position2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
16559