The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 9 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال، بونی، مستوج، شندور روڈ منصوبہ کی تعیمراتی کمپنی کا کام بند کرنے اور معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ، این ایچ اے کومراسلہ ارسال

چترال، بونی، مستوج، شندور روڈ منصوبہ کی تعیمراتی کمپنی کا کام بند کرنے اور معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ، این ایچ اے کومراسلہ ارسال

اسلام آباد (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال ۔بونی۔مستوج۔شندور روڈ پر کام کرنے والی کمپنی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے چترال، بونی، مستوج، شندور روڈ کی بہتری اور چوڑائی کے منصوبے میں ٹھیکیدار اور ادارے کے درمیان طے شدہ معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی پر معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے این ایچ اے کو لکھے گئے خط کے مطابق، ٹھیکیدار نے متعدد مواقع پر ادائیگیوں میں تاخیر اور منصوبے کے اہم مسائل حل نہ کرنے کی وجہ سے ادارہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ اس سلسلے میں پراجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ انفارمیشن کمیٹی (PMIC) نے متعدد میٹنگز کیں، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے حصہ لیا، لیکن ٹھیکیدار کی ذمہ داریاں پوری نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ٹھیکیدار نے فوری طور پر سائٹ پر کام جاری رکھنے کا وعدہ کیا تھا، مگر 14 مارچ 2025 سے ری-ریٹنگ، سی-فیکٹر اور ویری ایشن آرڈرز کی منظوری میں تاخیر جاری رہی، جس کی وجہ سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی۔ خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹھیکیدار کی غیر تعمیری کارکردگی نے منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا کی ہے اور حکومت نے اصل معاہدہ ختم کرنے اور قانونی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چترال شندور روڈ کی تعمیراتی کمپنی کا تعمیراتی کام بند کرنا اور محکمہ نیشنل ہائی وے کے ساتھ تعمیراتی معاہدہ بھی ختم کرنے کے حوالے سے یہ خبر کسی بھی صورت چترال کے مفاد میں نیہں ہے۔ محکمہ این ایچ اے سے مطالبہ ہے فورآ ٹھیکدار کمپنی کے جایز مطالبات منظور کرے۔ وارنہ محکمہ اور ٹھکیدار کمپنی کی آپس کے تنازعہ اور مقدمہ بازی کی وجہ سے یہ منصوبہ مزید کئی سال التوا کا شکار ہوگا۔جس میں صرف چترال کے عوام متاثر ہونگے۔

umar jan co letter to nha for chitral mastuj road work and agreement suspension 1 umar jan co letter to nha for chitral mastuj road work and agreement suspension 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
116284