The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 23 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 25 ارب سے زائد کے 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئ

Posted on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 25 ارب سے زائد کے 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا اسلام زیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لیے سیاحت، آبپاشی، لائیو سٹاک، روڈز، خوراک سے متعلق 13 اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔منظور شدہ منصوبوں میں ساؤتھ وزیرستان لدھا سے گھواک (5 کلومیٹر) تک بلیک ٹاپ روڈ اور سام سے کریب کورونہ لوئر کانیگرام تک روڈ کی چوڑائی اور بلیک ٹاپ، ضم شدہ علاقوں میں موجودہ سڑکوں اور پل کی بہتری، کشادگی اور بحالی، پیر بالا چوک سے شاہ گئی تھانہ چوک پشاور سڑک کی تعمیر نو، بہتری، کشادگی اور بحالی اور مختلف یو سیز میں سڑکوں کی تعمیر کا کام، خیبر پختونخوا دیہی سرمایہ کاری اور ادارہ جاتی تعاون کہ منصوبہ کے تحت ضلع خیبر میں موجودہ غیرفعال ڈی ڈبلیو ایس ایس کے سولیریزیشن اور بحالی اور ڈرینیج، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، خیبر پختونخوا میں کیمپنگ پوڈز سائٹس اور ریسٹ ہاؤسز کی ڈویلپمنٹ، زیارا سے ڈبوری اورکزئی تک سڑک کی تعمیر، خیبر پختونخوا میں فوڈ گرین گوداموں کی سٹینڈرڈآئیزشن اور مرمت و بحالی، خوراک کے شعبے میں انوویٹو انٹرونشنز، ضم شدہ علاقوں میں اسکولوں کو شمسی توانائی سے آراستہ کرنا، پشاور ڈویژن میں تکنیکی اور اقتصادی طور پر فیزیبل 198 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر،ضلع پشاور کے تحصیل بڈبیر اور حسن خیل میں چھوٹے ڈیموں کی فزیبلٹی سٹڈیز اور تفصیلی ڈیزائن شامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
118436