Chitraltimes Banner

  پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 10 ارب سے زائد کے 96 ترقیاتی منصوبوں اور متعدد سڑکوں کی اسکیموں کی منظوری دیدی گئی

  پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 10 ارب سے زائد کے 96 ترقیاتی منصوبوں اور متعدد سڑکوں کی اسکیموں کی منظوری دیدی گئی

متعدد ترقیاتی منصوبوں کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی بھی منظوری،فزیبلٹی کے بعد منصوبوں پر باقاعدہ کام کا آغاز ہوگا
صوبے بھر میں رابطوں کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد سڑکوں کی اسکیموں کی منظوری
دور دراز کے علاقوں تک بہتر رسائی،تجارت اور صنعت کے لیے نئی راہیں بھی کھلیں گی

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا چھٹا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات اکرام اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے 96 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔منظورشدہ منصوبوں میں شاہ پور توئی پل کا فزیبلٹی اسٹڈیز ڈیزائن اور تعمیر، انڈس ہائی وے تا بنوں گیٹ چوکی روڈ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن (7.5 کلومیٹر)، انڈر پاس چارسدہ روڈ فقیر آباد کی فزیبلٹی سٹڈیز، سینٹ سے پشاور ورسک روڈ سینٹ میری سے رینگ روڈ تک کی کشادگی کرنے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، صوابی ٹوپی روڈ (19 کلومیٹر) کی ڈوالائیزشن کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، کاٹلنگ بائی پاس روڈ کی فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، جلالہ سے چارسدہ انٹر چینج تک سڑک کی فزیبلٹی سٹڈیز اور تعمیر 14 کلومیٹر،

جلالہ سے ایکسپریس وے تک لنک روڈ کی فزیبلٹی اسٹڈیز، شیروان روڈ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، ہری پور شہر سے بیر تک شاہراہ تناول کی بحالی، مایار تا شاہی بن شاہی روڈ کا فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن (7 کلومیٹر) دیر لوئر، روپر – لورا – گھوڑاگلی روڈ پراونشل ہائی وے (S-5) کی چوڑائی اور بہتری کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز لمبائی 26.70 کلومیٹر، چکدرہ تا پارڑئی روڈ کی تعمیر نو و بحالی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن 15 کلومیٹر ضلع سوات، براول تا کلپانی ٹاپ روڈ کا فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن (13 کلومیٹر)، منڈا بائی پاس روڈ کی فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن (5-کلومیٹر) دیر لوئر، پراونشل ہائی وے ایس ۶ (نظام پور کوہاٹ روڈ) پر جبار پل، 1.3 کلومیٹر پرانی کندر روڈ کی بحالی وتعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، رستم بائی پاس روڈ ضلع مردان کی فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، ٹوپی ہیملٹ روڈ ڈسٹرکٹ صوابی (5.5 کلومیٹر) کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، نوشہرہ تا چارسدہ روڈ کی ڈوالائیزشن کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، امبیلہ سے اسماعیلیہ انٹرچینج صوابی تک سوات ایکسپریس وے کے لنک کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، آر سی سی پل نالہ جودھا کٹہ اوگی دربند روڈ کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،

چارسدہ میں دریائے سوات پر دو پلوں کی فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائننگ، ہری پور کو اسلام آباد سے ملانے والی سڑک و سرنگ (ہری پور سیکشن) کی تعمیر (خان پور انٹرسیکشن M-15 سے D-12 اسلام آباد) فزیبلٹی اسٹڈی، تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن، اور سوات ایکسپریس وے چکدرہ سے فتح پور فیز ٹو 80 کلومیٹر کی تعمیر کے لیے کنسلٹنٹ کی تقرری پی پی پی فنانسنگ موڈ کے ذریعے، دیر موٹروے (50 کلومیٹر) پی پی پی موڈ پر فزیبلٹی اسٹڈی، تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن، اور کمرشل کم فنانشل فیزیبلٹی اسٹڈی کے لیے کنسلٹنٹ کی تقرری، یونیورسٹی روڈ سے رنگ روڈ (ناردرن سیکشن) تک لنک سڑکوں کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،ضلع دیر اپر میں سونائی درہ، حیگی اور خیر درہ میں 21 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر، کشادگی اور بلیک ٹاپنگ کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،رودھ (تحصیل واڑئی) سے سوات تک 15 کلومیٹر سڑک کا فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، پل اوی میراگرام تا بریگوال کا ڈیزائن اور فزیبلٹی اسٹڈیز، ضلع سوات میں گراسہ سے پانڑ تک بائی پاس روڈ کا فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، مینگورہ شہر میں ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور فلائی اوور، انڈر پاسز یا متبادل سڑکوں، بائی پاس کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، سچا پل سے شلفلم پل کھل (7 کلومیٹر) تک خال بائی پاس کا فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، سڑک گل آباد تا سربلا (23 کلومیٹر) دیر لوئر کا فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، انوار تا کلیل روڈ (14 کلومیٹر) کے موجودہ حصے کی بلیک ٹاپنگ کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز

اور ڈیزائن اور ضلع شانگلہ، بونیر اور سوات (07 کلومیٹر) کو ملانے کے لیے بقیہ حصے کی تعمیر،ضلع سوات میں پتنی تا دارالقضا روڈ کا فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، کھر بازار سے جاڑہ تک بائی پاس کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، کیبا مانکیال سسپنشن پل، چیل بشیگرام شنکوٹ سسپنشن پل، کوزہ گہری نجوی روڈ ضلع سوات تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، ریحان پور سے لاجبوک روڈ (17 کلومیٹر) تک سڑک کی بلیک ٹاپنگ، بحالی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،مین باجوڑ روڈ سے ڈرے سری صافی تک سڑک کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز،ضلع سوات میں منگر کوٹ تا گنجیر روڈ کا فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،ضلع بونیر میں بلیک ٹاپڈ سڑکوں کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز،فورٹ سلوپ روڈ کوہی کالج سے مشرف کلی براستہ ہاشم کلی ایریا (5 کلومیٹر) فزیبلٹی اسٹڈیز اور روڈ کی بہتری اور چوڑا کرنے کے لیے ڈیزائن،مالاکنڈ میں سیلاب سے تباہ شدہ پلوں کی دوبارہ تعمیر و بحالی فزیبلٹی اسٹڈیز،ضم شدہ اضلاع میں (600 کلومیٹر) سڑکوں کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، اور تفصیلی ڈیزائن کے لیے کنسلٹنٹ کی تقرری،لواڑہ مینا سے باڑہ درہ ملاگوری لنڈی کوتل خیبر (10 کلومیٹر) تک سڑک کی بحالی اور بہتری کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،

انزاری سے باغ کلے کام شلمان لنڈی کوتل (14 کلومیٹر) ضلع خیبر تک سڑک کی بہتری اور بحالی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،لوارہ مینا سے تاتارہ معصوم بابا ملاگوری لنڈی کوتل خیبر (10 کلومیٹر) تک سڑک کی بحالی اور بہتری کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،ڈوگرہ سے N-55 متنی براستہ مالگو دڑو اڈا ضلع خیبر تک سڑک کی کشادگی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،وزیر دھونڈ مین طورخم ہائی وے سے ورسک ڈیم روڈ جمرود ضلع خیبر (8 کلومیٹر) تک سڑک کی فزیبلٹی اسٹڈیز، ڈیزائن اور تعمیر و بحالی،اٹاری چوک سے بزگرہ کمر خیل، ضلع خیبر تک سڑک کی بہتری، کشادگی اور بلیک ٹاپنگ کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،روڈ سام گھاکھی بی کیو کے تا کوہی چوک ایم ڈی ضلع خیبر (4.3-KMS) کی بہتری، کشادگی اور بلیک ٹاپنگ کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،الحاج شیل پمپ تا تیراہ عبدالغنی آفریدی اور مہاجر بازار خیبر آباد روڈ کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،شاہو سے رئیسان 14 کلومیٹر سڑک کی بہتری اور چوڑائی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز،چھپری فیروز خیل سے اوبلن براستہ کوہاٹ تک 33 کلومیٹر سڑک کی چوڑائی، بہتری اور بحالی بشمول منی پل کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، زرام روڈ سے امان خیل ایس ڈی ڈبلیو بنوں تک سڑک کی فزیبلٹی اسٹڈیز اور تعمیر،

متوڑہ لکی مروت میں داخلی سڑکوں کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، ضلع جنوبی وزیرستان اپر سیم مساپ میلہ درہ ملک شاہی ایریا سے مشتہ (45 کلومیٹر) جو عسمان منزہ کو ملاتی ہے سڑک کی تعمیر اور بلیک ٹاپنگ، تورمنڈی سے اسپنکئی رغزئی براستہ چنگھملائی (38 کلومیٹر)، ضلع جنوبی وزیرستان اپر، بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر،جنگ سے متاثرہ علاقے تحصیل شکئی عرفان کلی جنوبی وزیرستان لوئر میں 3 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، بابی خیل کانداو سے دریائے کبل تک سڑک کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز،غازی بیگ سے زانور سینہ خویزئی تک سڑک کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، خاک بازار سے کریر صافی تک سڑک کی تعمیر اور بی ٹی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز،مین مامد گاٹ روڈ سے چمرکند (نواپاس روڈ) تک بلیک ٹاپ روڈ کے بہتری، کشادگی اور کی بحالی کی فزیبلٹی سٹڈیز، رنگ روڈ تا بونیروکلے تخت بھائی روڈ 8 کلومیٹر کی فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن کی، سانگا کشمیر کلے سے فضل آباد غنی خان روڈ تک چارسدہ لمبائی 13 کلومیٹر سڑک کا فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن،نستہ چوک سے مردان دوشہرہ چوک تک سڑک کا فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن، سریخ تا حسن زئی براستہ منڈی زئی اور لنک روڈز 10 کلومیٹر سڑک کا فزیبلٹی سٹڈیز اور ڈیزائن،

تنگی تا میاں صاحب گڑھی سڑک جو مرزا ڈھیر تک جاتی ہے اور دیگر لنک روڈز (15 کلومیٹر) کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، کے کے ایچ سے کیال گاؤں تک کیال روڈ کی بحالی و بلیک ٹاپنگ کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، بلیک ٹاپ روڈ کے کے ایچ تا بنکھڈ گاؤں و بنکھڈ گاؤں سے بیلہ رستم خیل کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، روہن خیل بورا پاستاوانی روڈ کی بہتری اور بحالی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن 33 کلومیٹر، مردان سے دوبیان موٹروے انٹرچینج تک سڑک لمبائی 16 کلومیٹر کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز (محب بندہ سے ڈوبیان)، میر کلاں تا چراٹ گاؤں کی سڑک کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، نالہ تا نجف پور براستہ دھرتیان روڈ، تحصیل خانپور 35 کلومیٹر کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ڈیزائن، کانگڑا اور کالابٹ ٹاؤن شپ روڈ (18 کلومیٹر) ہری پور کی بہتری و بحالی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، کوٹیرا، جھرکاس اور ڈنگی روڈ (7 کلومیٹر) ہری پور کی بہتری و بحالی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز،بختہ آباد سے عمران خیل پیوسر پنگ ایریا جنڈولہ ڈسٹرکٹ ٹانک تک 10 کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی اسٹڈیز، حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ سے ناردرن بائی پاس پشاور تک لنک روڈ کی تعمیر کا فزیبلٹی اسٹڈی

اور تفصیلی ڈیزائننگ، دیر اپرکیٹ-سی ہسپتال واڑی سے کیٹ-بی تک اپ گریڈیشن اور فزیبلٹی سٹڈی،ضلع کرک آر ایچ سی احمد آباد کی اپ گریڈیشن کیٹیگری ڈی ہسپتال میں، خیبرپختونخوا ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ، PK-48 ضلع ہری پور میں بی ایچ یوز،سول ڈسپنسریوں کی تعمیر،بحالی کے لیے اندرون فزیبلٹی اسٹڈیز، سول ڈسپنسری توتانو بانڈئی کی اندرون فزیبلٹی اسٹڈیز اور اپ گریڈیشن بی ایچ یو لیول ڈسٹرکٹ سوات، ٹی ایچ کیو پتن کو ڈی ایچ کیو پتن، کوہستان لوئر میں اپ گریڈ کرنے کے لیے اندرون فزیبلٹی اسٹڈیز،آر ایچ سی رانولیہ کی فزیبلٹی اسٹڈیز اور اپ گریڈیشن کیٹ ڈی ہسپتال، کوہستان لوئر، کیٹ-ڈی ہسپتال جرما، ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے قیام کے لیے اندرون فزیبلٹی اسٹڈیز، ٹی ایچ کیو ہسپتال لاہور، ڈسٹرکٹ صوابی کی ریومپنگ کے لیے اندرون فزیبلٹی اسٹڈیز، ایم ٹی آئی لاہور، صوابی میں 8 سے 10 بستروں پر مشتمل ڈائیلاسز سنٹر کے قیام کے لیے اندرون فزیبلٹی اسٹڈیز،تحصیل ڈومیل، ضلع بنوں،سول ڈسپنسری کوٹکا سیف اللہ گاؤں، لنڈی جالندر کو لیبر سویٹ میں اپ گریڈ کرنے کے لیے اندرون فزیبلٹی اسٹڈیز،

خیبرپختونخوا ایجوکیشن ایمرجنسی سکولز سپورٹ پروگرام، ضم شدہ اضلاع میں 02 کمروں والے پرائمری سکولوں میں 500 اضافی کلاس رومز کی تعمیر، خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں (سب سے زیادہ اندراج) میں 500 اضافی کلاس روم (ضرورت کی بنیاد)کی تعمیر، سرکاری کالجوں کی اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجیز کے انسٹی ٹیوٹ میں ٹرانسفرمیشن،ضم شدہ علاقوں سمیت خیبرپختونخوا میں موجودہ اور نئے تعمیر شدہ کالجوں کے لیے کتابیں، آئی ٹی اور لیبارٹری کے آلات سمیت مسنگ سامان،فرنیچر وغیرہ کی فراہمی، محکمہ پی ایچ ای میں واٹر چارجز کی وصولی کے لیے ای گورننس سیل اور سی بی آئی ایس کا قیام،ضم شدہ اضلاع میں صحت کی سہولیات کے سلسلے میں ڈاکٹروں کی فراہمی،ضم شدہ علاقوں میں سیکنڈری ہسپتالوں میں ای ایم اوز کی فراہمی،ضم شدہ اضلاع میں صحت کی سہولیات کے لیے نرسوں اور پیرامیڈیکس کی فراہمی، ایس بی ایز خدمات کی فراہمی اور ضم شدہ علاقوں (AIP) میں موجودہ بی ایچ یوز کی ریومپنگ اور بحالی اور ضرورت کی بنیاد پر 6 بی ایچ یوز کو آر ایچ سی میں اپ گریڈ کرنے کے تحت بی ایچ یو میرا سریزئی کی آر ایچ سی سطح ضلع پشاور کی اپ گریڈیشن صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں شامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
115194

  پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں ضلع چترال بالائی اور زیریں میں آفات سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور بحالی سمیت 75 ارب سے زائد کے 44 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

  پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں ضلع چترال بالائی اور زیریں میں آفات سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور بحالی سمیت 75 ارب سے زائد کے 44 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ضلع بنوں کے لیے ایک ارب کی لاگت سے واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کی ایک انتہائی اہم سکیم کی منظوری دی گئی۔ منصوبے سے تقریباً 84ہزار322 رہائشیوں کو پانی کی فراہمی یقینی ہو جائیگی۔ مزید برآں، تقریباً 6ہزرا لوگوں کو صفائی کی بہتر خدمات تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے صحت عامہ اور حفظان صحت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ منصوبہ ضلع کی ایک اہم ضرورت کو پورا کرے گا اور یہ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا تیسرا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے صحت، ریلیف اینڈ ریہیبلیٹیشن،ٹرانسپورٹ، تعلیم،داخلہ، سپورٹس، لائیوسٹاک اور آبپاشی سے متعلق 44 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔منظورشدہ منصوبوں میں ایرنم پی ای ٹی- سی ٹی و سائکلوٹروم پروجیکٹ کی اپ گریڈیشن،بنوں، مردان اور کوہاٹ میں محفوظ خون کی منتقلی کے مراکز کا قیام، اے ڈی پی اسکیم کی تکمیل کے لیے اضافی فنڈز کی فراہمی “سینار، سوات کی اپ گریڈیشن”، انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس ریسپانس سسٹم،خواتین اور بچوں کے ہسپتال کی تعمیر نو اور کیٹگری ڈی ہسپتال غازی ہری پور کو کیٹگری سی ہسپتال میں اپ گریڈ کرنا،حیات آباد پشاور میں فیکلٹی آف پیرا۷ میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس کمپلیکس کی تعمیر، کوہاٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (KIMS) کا قیام،خیروبہ سمال ڈیم کھیرو خیل پکا لکی مروت کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن، کوہاٹ بند بانڈہ ڈیم کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن، محکمہ آبپاشی میں ویب سائٹ کے لیے کمپیوٹر سیل کا قیام اور اصلاحات کے اقدامات، سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا قیام، ورسک گریویٹی کینال کے ساتھ ساتھ کینال پیٹرول روڈ کی بحالی و بہتری، جنوبی اضلاع میں فارسٹ نالج پارکس،ضم شدہ علاقوں میں موسمیاتی سمارٹ اور صنفی حساس مویشیوں کی انٹروینشن کے ذریعے روزگار کے مواقع،انٹیگریٹڈ لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ پروگرام خیبرپختونخوا (فیز-I)،کھیلوں کی سہولیات کا قیام، اپ گریڈیشن اور بحالی،کرک اور تخت نصرتی میں مشترکہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں اضافی سہولیات اور تعمیرات، جوڈیشل کمپلیکس درگئی کی توسیع کے لیے اراضی کا حصول، ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن کی استعداد کار میں اضافہ و سوشل میڈیا سیل خیبرپختونخوا کا قیام، خیبرپختونخوا کے جیلوں میں اضافی و مسنگ سہولیات کی تعمیر،ضلع لکی مروت لوئر و اپر کوہستان کولئی پالس میں ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) خیبرپختونخوا کا قیام، ضلع شمالی وزیرستان کے لیے خصوصی انٹیگریٹڈ ایریا ڈویلپمنٹ پیکیج، خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں ایمرجنسی ریسکیو سروسز (1122) سب اسٹیشنز کی توسیع،ضلع چترال بالائی اور زیریں میں آفات سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور بحالی، پبلک پالیسی اینڈ سوشل پروٹیکشن ریفارمز یونٹ،خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال (ڈسٹرکٹ) پشاور،ضلع شانگلہ میں (12 کلومیٹر) سڑکوں کی فزیبلٹی اسٹڈیز، ڈیزائن اور بحالی جس میں مارتونگ سے ڈیڈل،شکولائی سے انوار (3 کلومیٹر)، آورائی سے کنڈونہ (2Km) اور فضا سے علیگرام (1Km)، شہید چوک تیمرگرہ میں گریڈ سے الگ انٹرسیکشن کا فزیبلٹی سٹڈیز، ڈیزائن اور تعمیر، ضلع نوشہرہ جہانگیرہ بائی پاس اور نظام پور روڈ تا چارپانی گاؤں کی تعمیر و بحالی، ہزارہ ڈویژن میں تکنیکی اور اقتصادی طور پر فیزیبل 170 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر،07 ضم اضلاع میں ٹرانسپورٹ سہولت مراکز کا قیام، جی ٹی روڈ پشاور پر ٹرانسپورٹ کمپلیکس کی تعمیر اور قیام، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی تعمیر و بحالی،ضلع شمالی وزیرستان خصوصی انٹیگریٹڈ ایریا کے لیے ترقیاتی پیکیج، ڈی آئی خان دریا خان روڈ پر آر سی سی پل کی تعمیر،لنڈی کوتل میں تحصیلِ بلڈنگ کمپلیکس کی تعمیر، مانسہرہ میں پائیدار وسائل کے انتظام شرکت کے طریقہ کار کے ذریعے پائیدار اربن ڈویلپمنٹ کو فروغ دینا شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 خیبر پختونخوا میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے انٹرویوزکی تاریخ کا اعلان

أپشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) ریسکیو 1122 خیبر پختونخوامیں 2022 کو مشتہر کی جانے والی خالی اسامیوں پر انٹرویوز 15 اکتوبر2025 سے منعقد کئے جائیں گے۔ ان اسامیوں کے لئے ایٹا نے فیزیکل ٹیسٹ مارچ تا جولائی 2022 اور تحریری امتحان ستمبر تا اکتوبر 2022 منعقدکر کے مکمل کئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122خیبر پختونخواطیب عبداللہ نے کہا ہے کہ انٹرویو منعقد کرنے کے لئے سمری کی منظوری دی گئی ہے اور بھرتی کا یہ سارا عمل صوبائی حکومت کی میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہو کر انصاف،میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مکمل کیا جار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ریسکیو1122 کے انٹر ویوز سوشل میڈیا لنک کے ذریعے لائیو نشر کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں شفافیت کے مزید اقدامات کے طور پر احتساب کے سرکاری اداروں بشمول نیب، انٹی کرپشن اور بین الاقوامی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور سول سوسائٹی کے اداروں سمیت میڈیا کے نمائندو ں کو بھی انٹر ویوز کے عمل کا مشاہدہ کرنے کے لئے مدعو کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پراونشل منیجمنٹ سروس کے انسروس کوٹا کے تحت 7 امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پراونشل منیجمنٹ سروس کے انسروس کوٹا کے تحت 7 امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ان امید واروں میں زون3 چترال سے وجاہت المجاہد، زون2 مردان سے عرب گل،زون 1 مہمند سے زار محمد، زون2 پشاور سے محمد شارق خان،زون3 مالاکنڈ سے اعجاز احمد، زون5 مانسہرہ سے محمد طارق رشیداور وجاہت رضا قریشی شامل ہیں۔یا د رہے کہ انسروس کوٹا کے تحت 36 اسامیوں کی تشہیر کی گئی تھی جس کے لئے 7 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 29 اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
113643