The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا،انتخابی نشان بلے کو واپس لیا گیا 

Posted on

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا،انتخابی نشان بلے کو واپس لیا گیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ سنادیا،  پانچ رکنی بینچ نے انٹرپارٹی الیکشن کو کالعدم قراردیا جس کے تحت بریسٹر گوہر پی ٹی آئی کا چیئرمین نہیں رہا،  اور انتخابی نشان بلے کو بھِی واپس لیا گیا، ایکسپرٹس کے مطابق پی ٹی آئی امیدواراں اب آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو انصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے  بریسٹر گوہرنے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آی کا وفد لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبات لے کر الیکشن کمیشن دفتر پہنچا تھا، جہاں الیکشن کمیشن نے وفد کو یقین دہانی کروادی۔الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان نے ان کے تحفظات نوٹ کیے اور یقین دلایا کہ جن ریٹرننگ افسروں اور پولیس افسروں نے پی ٹی آئی کے لیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، انہیں جلد تبدیل کردیا جائے گا۔پی ٹی آئی وفد کے ارکان نے امید ظاہر کی کہ صاف شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

ترکیہ کا پاکستانیوں کے لیے ای ویزا جاری کرنیکا اعلان

انقرہ(سی ایم لنکس) ترکیہ نے پاکستانیوں کیلیے ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ترکیہ ای ویزا ایک الیکٹرانک سفری اجازت نامہ ہے جو ان پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سیاحت یا کاروباری مقاصد کیلیے ترکیہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔ترکیہ کی ویب سائٹ یا ایپ پر آن لائن درخواست کے عمل کے دوران پوری فیملی آسانی سے ایک ساتھ درخواست دے سکتی ہے، تاہم ترکیہ میں طویل مدت، کام یا تعلیم کے حصول کے بارے میں قیام کیلیے اسلام آباد میں سرکاری ترک سفارتخانے کے ذریعے رہائشی اجازت نامہ یا متعلقہ ویزا کیلیے درخواست دینا ضروری ہوگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83336