The Voice of Chitral since 2004
Friday, 6 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پی ٹی آئی احتجاج؛ اسلام آباد کے اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی فہرست

Posted on

پی ٹی آئی احتجاج؛ اسلام آباد کے اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی فہرست

اسلام آباد(سی ایم لنکس) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد کے تین مختلف اسپتالوں میں لائے گئے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تین اسپتالوں میں 10 جاں بحق افراد اور 71 زخمی لائے گئے۔ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 سول اور 4 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے۔پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں کل 44 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ 27 سیکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکار لائے گئے ہیں۔سی ڈی اے اسپتال میں 2 سول زخمی افراد لائے گئے جن میں ایک آنسو گیس شیل سے زخمی ہوا اور ایک کو کندھے میں گولی لگی۔پمز اسپتال میں 27 پولیس اہلکار اور 14 سول زخمی افراد لائے گئے ہیں جبکہ اسپتال لائے گئے 7 جاں بحق افراد میں سے 4 سیکیورٹی اہلکار اور 3 سول افراد شامل ہیں۔پولی کلینک میں 3 جاں بحق اور 28 سول افراد زخمی حالت میں لائے گئے۔

واضح رہے کہ رات گئے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے دوران پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش کی گئی اور سینکڑوں نہتّے پاکستانیوں کو زخمی کرکے خون میں نہلایا گیا۔

دریں اثنا پمز اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق احتجاج کے دوران سیکیورٹی اداروں کے 66 جب کہ 36 سویلینز کو ایمرجنسی میں لایا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھے جب کہ کچھ افراد کی طبی امداد جاری ہے۔

pti protest d chowk islamabad and police shelling tear gas

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
96001

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان و بشریٰ بی بی سمیت دیگر کیخلاف کئی شہروں میں مقدمات درج

Posted on

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان و بشریٰ بی بی سمیت دیگر کیخلاف کئی شہروں میں مقدمات درج

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو پرتشدد مظاہرے کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر کے خلاف کئی شہروں میں مقدمات درج کر لیے گئے۔احتجاج کا پہلا مقدمہ ضلع راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا درج کیا گیا جبکہ تھانہ دھمیال اور تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا۔ مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی 15دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، علیمہ خان، اعظم سواتی، تیمور مسعود، شہریار ریاض سمیت 300 سے زائد مقامی رہنما اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق مظاہرین نے سرکاری موٹر سائیکل اور گاڑی کو نقصان پہنچایا جبکہ ملزمان نے پولیس ڈرائیور کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے پارٹی رہنماوں کو اسلام آباد چڑھائی کا منصوبہ دیا۔

مقدمہ نمبر 2594 میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں جبکہ مظاہرین پر سرکاری پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچانے اور مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام بھی شامل ہیں۔۔۔دوسرا مقدمہ۔۔تھانہ دھمیال میں درج مقدمے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ حماد اظہر، عمر ایوب، عارف علوی، شہریار ریاض اور کرنل اجمل راجہ نامزد ہیں۔ ملزمان نے نعرے بازی کی اور پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے سیدھی فائرنگ کی۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر سازش مجرمانہ کے تحت پر تشدد احتجاج کیا، ملزمان نے خلاف قانون مجمع اکٹھا کر کے کار سرکار مزاحمت کی جبکہ شاہراہ کو بند کر کے عوام کا راستہ روکا اور شہری زندگی کو مفلوج کیا۔ ملزمان نے پر تشدد احتجاج کر کے شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا جلاؤ گھراؤ کیا جبکہ احتجاج کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلایا۔۔۔تیسرا مقدمہ۔۔۔

تھانہ صادق آباد میں انسداد دہشتگردی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی 16 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں حماد اظہر، عمر ایوب، اسد قیصر، عارف علوی، شہریار ریاض اور کرنل اجمل راجہ بھی نامزد ہیں۔مقدمے کے مطابق ملزمان نے پولیس افسران پر حملہ کیا، تشدد و پتھراؤ سے 2 پولیس کانسٹیبل زخمی کیے جبکہ مظاہرین نے کانسٹیبل فضل عباس سے ٹیئر گیس گن چھینی اور سرکاری و پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچایا۔۔۔لاہور میں مقدمات۔۔۔لاہور میں پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی ایم پی اے سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 22 مقدمات درج کر لیے گئے جس میں پولیس مقابلوں کی دفعات بھی شامل ہے۔لاہور پولیس کی مدعیت میں درج مقدمات میں 350 نامزد اور 400 سے زائد نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔ مقدمات جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، مناواں، ڈیفینس سی اور غازی آباد میں درج کیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز احتجاج کے دوران 50 پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑی گئیں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں مطلوب متعدد کارکنوں کو موقع سے گرفتار کیا گیا جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔سرگودھا۔۔۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت تین مختلف دفعات کے تحت دو ایم این اے اور دو ایم پی ایز سمیت 200 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔واضح رہے کہ عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں احتجاج کے لیے 24نومبر کو پی ٹی آئی کے قافلے خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ امین علی امین گنڈا پور کی قیادت میں روانہ ہوئے تھے۔خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہوتے وقت مظاہرین اور پولیس میں تصادم بھی ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95951

پی ٹی آئی احتجاج: دیگر صوبوں سے 30 ہزار پولیس اور ایف سی اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ

Posted on

پی ٹی آئی احتجاج: دیگر صوبوں سے 30 ہزار پولیس اور ایف سی اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کیلیے پنجاب، سندھ سمیت دیگر صوبوں سے ایف سی سمیت 30 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کیلیے دیگر صوبوں سے آنیوالی پولیس کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پنجاب سے 19ہزار اہلکار و افسران جبکہ سندھ پولیس کی 5 ہزار نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ ایف سی کی 5 ہزار نفری اور آزاد کشمیر پولیس کی ایک ہزار نفری بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ نفری کے ساتھ پولیس کے اعلی افسران بھی منگوائے گئے ہیں، متعلقہ اضلاع کی نفری کے ہمراہ ان کے ڈی ہی از بھی اسلام آباد ڈیوٹی کریں گے۔ ہر ضلع کی پولیس کی کمانڈ بھی ساتھ منگوائی گئی ہے۔آئی جی پنجاب بھی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ دیگر صوبوں سے 30ہزار نفری اسلام آباد پہنچی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے والی نفری کو پولیس لائنز، مختلف اسکولوں اور عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ
وفاقی وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 نومبرسے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)اسلام اباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلسے جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 نومبرسے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جبکہ بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد رہے گا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

بانی کی رہائی ہدف ہے، جس کے حصول تک تحریک جاری رہے گی: پی ٹی آئی

پشاور(سی ایم لنکس)تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق بانیء پی ٹی آئی کی ہدایت پر پْرامن احتجاجی تحریک کا آغاز 24 نومبر کو پاکستان بھر کے ہر شہر سے ہو گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور یہ تحریک اہداف حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔تحریکِ انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ قید پارٹی رہنما، کارکنان اور بانیء پی ٹی آئی کی رہائی ہدف ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی تنسیخ ہمارا ہدف ہے۔اعلامیے کے مطابق 8 فروری کے الیکشن کے حقیقی مینڈیٹ کی بحالی ہدف ہے، کمیٹی نے حکومتی بے حسی اور بے بسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
95892