The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال سے تعلق رکھنے والے پی ایم ایس آفیسر عبدالہادی ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعینات

Posted on

چترال سے تعلق رکھنے والے پی ایم ایس آفیسر عبدالہادی ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعینات

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18کے پی ایم ایس آفیسر عبدالہادی کو ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعینات کیا گیا۔ صوبائی بیوروکریسی میں حالیہ تعیناتی اور تبادلوں میں عبدالہادی کی بحیثیت ڈپٹی کمشنر چارسدہ تعیناتی ہوئی ہے۔ عبدالہادی اس سے قبل محکمہ برقیات کے ایڈیشنل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ پی ایم ایس آفیسر کے بیج سے عبدالہادی واحد اور پہلے آفیسر ہیں جنکی بطور ڈپٹی کمشنر کسی ضلع میں تعیناتی ہوئی ہے۔ عبدالہادی کا تعلق شیاقوٹیک چترال ٹاؤن سے ہے اور وہ پی ایم ایس کے پہلے بیج سے تعلق رکھتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71592