Chitral Times

پیپل منڈی میں خوراک گردی کا منصوبہ ناکام، پانچ ہزار کلوگرام چائنہ سالٹ برآمد، مالک گرفتار

Posted on

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) کے پی فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پشاور پیپل منڈی میں گودام پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران برانڈز کی بوریوں میں چھپایا گیا پانچ ہزار کلوگرام چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا۔آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت کا کہنا تھا مقبوضہ چائنہ سالٹ مصالحہ کی تیاری سمیت دیگر اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے طور پر استعمال ہوتا ہے جس کے استعمال پر سپریم کورٹ نے پابندی عائد کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کاروائی علی الصبح عوامی شکایات پورٹل پر ملنے والی معلومات پر کی گئی۔ ڈاکٹر عظمت کے مطابق ملاو ٹ کے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاون میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران دس ہزار کلوگرام سے زائد کا چائنہ سالٹ تلف کیا گیا ہے جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ ان کے مطابق گودام کو سیل کرکے مالک کو حوالہ پولیس کردیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
28908