Chitraltimes Banner

اپرچترال میں پیراگلائڈنگ اور ایڈوینچر ٹورزم کے فروع کیلئے ایگل ایڈوینچراینڈ ٹورازم کا قیام عمل میں لایا گیا،

اپرچترال میں پیراگلائڈنگ اور ایڈوینچر ٹورزم کے فروع کیلئے ایگل ایڈوینچراینڈ ٹورازم کا قیام عمل میں لایا گیا،

اپرچترال (سہیل احمد)اپرچترال میں ایڈوینچر ٹورزم کے فروع کیلئے ایگل ایڈوینچر اینڈ ٹورازم بونی کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح منگل کے روز بونی میں تقریب کے ساتھ عمل میں آیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل منیجر ایونٹ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا محمد علی سید نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر تورکہو موڑکہو محترمہ عذرا نے کی جبکہ اس موقع پر تحصیل چیئرمین سردار حاکم خان، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہناز بی بی، ٹی ایم او/اے ڈی اپرچترال مصباح الدین، محمد نواز منیجر طریقہ اینڈ ریلیجیس ایجوکیشن بورڈ اپرچترال، ایریا منیجر اے کے ار ایس پی عطاء اللہ، شاعر ادیب/صحافی اپرچترال ذاکر محمد ذخمی، شیر راجہ ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر اپرچترال، سی ای او (CHEPS) رخمت علی جوہر دوست، پروجیکٹ ڈائریکٹر الکریم ویلفئر سوسائٹی بونی صلاح الدین، مذہبی اسکالر عباد الرحمن عباد

اور پریس کلب اپرچترال کے اراکین کے علاوہ علاقے کے عمائدین اور ایڈوینچر اسپورٹس سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا قاری تنزیل الرحمن نے تلاوت کلام پاک پیش کیا۔ ڈائریکٹر ایگل ایڈوینچر اینڈ ٹورازم ظہیر الدین بابر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پیراگلائیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

مذہبی اسکالر عباد الرحمن عباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوینچر اسپورٹس نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لیے اہم ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہناز بی بی نے کہا کہ موجودہ دور میں ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے ایڈوینچر اسپورٹس خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔

صدر محفل اسسٹنٹ کمشنر تورکہو موڑکہو عذرا نے ایڈوینچر اسپورٹس میں خواتین کی شمولیت پر زور دیا۔

مہمان خصوصی محمد علی سید نے ایگل ایڈوینچر اینڈ ٹورازم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کو ترقی دینے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے اور عنقریب چترال میں ایسی سرگرمیوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہوگی۔

chitraltimes adventure tourisom office inagurated upper chitral 1 chitraltimes adventure tourisom office inagurated upper chitral 2 chitraltimes adventure tourisom office inagurated upper chitral aac Ghazra mulkhow

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
115283