گرم چشمہ میں پھتک کی خوشی میں منعقدہ مختلف کھیلوں کے مقابلے اختتام پژیر
گرم چشمہ میں پھتک کی خوشی میں منعقدہ مختلف کھیلوں کے مقابلے اختتام پژیر
گرم چشمہ ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گرم چشمہ میں پھتک کی خوشی میں حسب روایت مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جوکہ مقامی روایات میں شروع سے شامل ہے ، لیکن زمانے کے ساتھ ساتھ ان کھیلوں میں بھی جدت آگئی ، خوشیاں وہی پھتک کے موقع پر روایتی کھانے اب بھی وہی ہیں، اسی سلسلے میں ار۔ڈبلیو۔ایس کیطرف سے اس سال سات مختلف کھیلوں کا فیسٹیول شیڈول جاری کیا گیا تھا جس میں سے دو کھیلیں کرکٹ اور تاش موسم اور برفباری کیوجہ سے پیش نہیں کرسکے، اس کے علاؤہ، رسہ کشی، والی بال٫اسٹون تھروینگ (بوہت پیسیک) کیرم بورڈ ، لڈو شامل تھے ، جو انتہائی خوبصورت اور منظم انداز میں اس فیسٹیول کے دوران کھلاڑیوں نے پیش کیا اور اہل علاقہ نے خوب انجوائے کیا ، ار۔ڈبلیو ۔ ایس کی طرف سے سالانہ پھتک کے موقع پر یہ فیسٹیول منایا جاتا ہے اور اس سال اس میں مزید ترقی دی گئی خصوصاً ساتویں سے ہائی سیکنڈری ایجوکیشن کے طلباء طالبات کو تعلیمی میعار کو بہتر بنانے کیلئے مضامین نویسی کی کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا ، اس میں بھی ہمارے گاؤں کے طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، اور وینرز طلباء وطالبات کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ،
آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر معتبر شخصیات اور مہمانوں نے کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام وینرز کھلاڑیوں کو انعامات اور ٹرافی دیے گئے اور اسیطرح یہ خوبصورت فیسٹیول اپنی اختتام کو پہنچا ۔ روئی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے وسی چیرمین علاو الدین اورتمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا کہ انھوں نے اس فیسٹیول کو اپنی شرکت سے رونق بخشی اور کامیاب بنایا ،فیسٹول میں مختلف مکاتب فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
