Chitraltimes Banner

پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے عوام کو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے، وزیر اعلیٰ کا وفاق کو واضح مؤقف

Posted on

پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے عوام کو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے، وزیر اعلیٰ کا وفاق کو واضح مؤقف

.

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ایران جنگ کے باعث فیول سپلائی لائنز کی صورتحال کے حوالے سے حکومتی مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی جس سے براہ راست عوام متاثر ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ و پیٹرولیم کے ساتھ منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران کیا جس میں مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے مابین جاری کشیدگی کے باعث پٹرولیم کی سپلائی لائنز متاثر ہونے کے خدشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ سپلائی بحران اور اس کے نتیجے میں قیمتوں پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محمد سہیل آفریدی نے اس موقع پر واضح کیا کہ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کریں نہ کہ بحران کا بوجھ براہ راست عوام پر منتقل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مناسب طرز حکمرانی نہیں کہ حکومتیں خود غیر ضروری اور فضول اخراجات جاری رکھیں اور جب بحران پیدا ہو تو اس کا بوجھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر ڈال دیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کا حل یہ نہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ حکومتیں لگژری اخراجات میں کمی لائیں اور انہی وسائل کو عوام کو ریلیف دینے اور سبسڈی فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں تاکہ مہنگائی کے ممکنہ اثرات سے عام آدمی کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ہر اس اقدام کی حمایت کرے گی جس کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور معاشی دباؤ کو کم کرنا ہو، تاہم ایسے کسی بھی اقدام یا تجویز کی حمایت نہیں کرے گی جو مہنگائی سے پسے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا سبب بن سکتا ہو۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنی شاہ خرچیاں کم کر کے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی بدولت ایوانوں میں بیٹھے ہیں اور عوام کے ٹیکس سے ہی حکومت اور ادارے چلتے ہیں، اس لیے عوام کو ریلیف کی فراہمی بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

chitraltimes cm kp chairing meeting on petrolum

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
118485

پٹرولیم مصنوعات مہنگی خرید کر سستے دام فروخت نہیں کرسکتے، نگراں حکومت

پٹرولیم مصنوعات مہنگی خرید کر سستے دام فروخت نہیں کرسکتے، نگراں حکومت

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی خرید کر سستا فروخت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں انہوں ں ے بتایا کہ ا?ج نگران وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، نگران حکومت کی پہلے ترجیح معیشت کو بہتر کرنا ہے، کابینہ کو سرکاری اخراجات کو کم کرنا ہے، آئین اور قانون کے تحت نگران حکومت کی جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری کریں گے، وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پْرامن انتخابات کے لیے پْرعزم ہے۔انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات میں ہمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، الیکشن کے دن پہلا ووٹ نگران وزیراعظم اور پھر کابینہ کے ارکان ڈالیں گے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کے ہر رکن سے اس کی وزارت کے بارے میں بریفنگ لی، وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ اخراجات کم کیے جائیں، کابینہ کے اجلاس میں معیشت کی بحالی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔انہوں ں ے کہا کہ ریاست کی طاقت اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے، تمام شہریوں کو برابر انسانی حقوق حاصل ہیں، جڑانوالہ واقعے پر ہر فرد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، کابینہ نے ملک میں صوفی ازم کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اپنے حلف کی پاس داری کریں، اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق انجام دیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77983