The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا میں پولیو کے دونئے کیسز کی تصدیق، صوبہ پولیو کے دس کیسز کے ساتھ پہلے نمبر اگیا 

خیبرپختونخوا میں پولیو کے دونئے کیسز کی تصدیق، صوبہ پولیو کے دس کیسز کے ساتھ پہلے نمبر اگیا

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید دو کیسز کی تصدیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے یونین کونسل تختی خیل میں 15 ماہ کے عمر کی ایک بچی جبکہ ضلع شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میر علی -3 میں چھ ماہ کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس طرح اس سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 10ہو گئی, جن میں ضلع بنوں سے تین، لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے دو،دو جبکہ ضلع ٹانک،تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک،ایک کیس شامل ہے۔اس سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 17ہو گئی جن میں خیبرپختونخوا سے10 سندھ سے 5 جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
112309