The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں صوبایی اسمبلیوں کی جنرل الیکشن کیلیے پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کیلیے مراسلہ جاری

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں صوبایی اسمبلیوں کی جنرل الیکشن کیلیے پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کیلیے مراسلہ جاری

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں جنرل الیکشن 15 اپریل سے 17 اپریل 2023 کے درمیان کرانے اور ‏پنجاب میں  9 اپریل سے 13 اپریل کے درمیان کرانے کیلیے گورنرز کو مراسلہ جاری کر دیا  ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پرنسپل سیکریٹری گورنرخیبرپختونخوا کو لکھے گیے ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ آینی تناظر میں اسمبلی کے تحلیل ہونے کے بعد نوے دن کے اندر ووبارہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔ لہذا گورنرخیبرپختونخوا 15 اپریل سے 17 اپریل 2023 کے درمیان کویی بھی تاریخ پولنگ کیلیے مقرر کرے۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نوے دن کے اندر دوبارہ پولنگ کرانے کیلیے گورنر پنجاب کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں پنجاب میں عام انتخابات 9 اپریل سے 13 اپریل کے درمیان کرانے کے لیے گورنر سےاستدعا کی گیی ہے ۔

chitraltimes election commission notification for gen election

chitraltimes election commission notification for gen election punjab

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70870