The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کی معروف شخصیت ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر جنرل (پی ایم جی ) سردار علی سردار امان انتقال کرگئے

چترال کی معروف شخصیت ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر جنرل (پی ایم جی ) سردار علی سردار امان انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی معروف شخصیت ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر جنرل (پی ایم جی ) سردار علی سردار آمان پشاور میں ہفتے کے روز اکیانوے سال کی عمر میں وفات پا گئے ۔ ان کی جسد خاکی کو آبائی گاوں بونی اپر چترال پہنچاکر سپرد خاک کیا جائے گا ۔ وہ امتیاز علی ،جاوید علی کے والد گرامی ،معروف اور سنئیر قانون دان حاکم علی ایڈوکیٹ ، سابق اے سی افسر علی ،امیر علی ایجوکیشن اور سیاہ گوش علی کے بھائی اور معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیت افضل علی ،افضل محمد و قاسم علی کے چچازاد بھائی اور شجاعت علی کے چچا تھے ۔

سردار علی سردار آمان آبائی گھر بونی اپر چترال میں 1935 میں  پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم چترال اور ممبئ ہندوستان سے حاصل کی ،بعد آزان کراچی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سنٹرل سپرئیر سروس کا امتحان پاس کرکے پاکستان پوسٹل سروسز میں ملازمت اختیار کی ۔ اور ملک کے مختلف شہروں میں خدمات انجام دینے کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں پوسٹ ماسٹر جنرل کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے ۔ سردار علی نے اپنے عہدے کے دوران پورے صوبے میں ڈاکخانوں کا جال بچھایا ۔ اور ڈاک خانے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے ۔ خاص کر چترال کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بلا امتیاز ترجیحی بنیادوں پر ملازمت دینے میں ان کا ایک ریکارڈ ہے ۔

سردار علی سردارامان صوبے میں چترال سے تعلق رکھنے والے انتہائی ملنسار، نہایت نیک نام اور دلیر آفیسر کے طور پر مشہور تھے ۔ جنہوں نے سینکڑوں چترالیوں کو روزگار دے کر ان کو اپنے پاوں کھڑے ہونے کا موقع فراہم کیا ۔

سردار علی نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں بھی قسمت آزمائی کی ۔ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار قومی اسمبلی الیکشن میں حصہ لیا ۔ لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا ۔ جس کے بعد دلبرداشتہ ہوکر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی ۔ اور گوشہ نشینی میں وقت گزارا ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83622