پوسٹل بیلٹ کے لئے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس اوریجنل درخواست دینے کی آخری تاریخ 22 جنوری ہے۔ ریٹرننگ آفیسر
پوسٹل بیلٹ کے لئے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس اوریجنل درخواست دینے کی آخری تاریخ 22 جنوری ہے۔ ریٹرننگ آفیسر
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ریٹرننگ آفیسر پی کے 02, چترال لوئر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پوسٹل بیلٹ کے لئے کسی بھی ذریعے سے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس اوریجنل درخواست دینے کی آخری تاریخ 22 جنوری ہے۔ تاہم مارک شدہ ووٹ کی ریٹرننگ آفیسر کو واپسی صرف ڈاکخانے کے ذریعے قبول ہوگی۔ پوسٹل بیلٹ کی درخواست کے لئے جملہ لوازمات پوری کرنا ضروری ہے،
– کسی بھی حلقے کا غیرحتمی عبوری نتیجہ ڈاکخانے کے ذریعے کاسٹ شدہ پوسٹل بیلٹ کے بغیر ہی مرتب ہوتا ہے تاہم انتخابات کے بعد مقررہ مدت کے اندر حتمی نتیجہ مرتب کرتے وقت پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کاسٹ کئے گئے ووٹ کی گنتی مکمل کی جاتی ہے۔ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے کاسٹ ووٹ تمام امیدواروں یا ان کے نمائندگان کے سامنے کھول کر گنے جاتے ہیں اسلئے اس طریقہ ووٹنگ میں ووٹر کی رازداری کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔ یادرہے کہ
الیکشن ایکٹ 2017 کا شق 93 کے تحت پوسٹل بیلٹ کا حق بعض مخصوص رجسٹرڈ ووٹرزکو دیتا ہے جن میں حلقہ انتخاب سے باہر تعینات مسلح افواج، سرکاری ملازمین، الیکشن عملہ، قیدی اور مخصوص علامت والے شناختی کارڈز کے حامل معذور افراد شامل ہیں۔
الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن اف پاکستان کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں الیکشن کے ڈیوٹی پر مامور سٹاف کا ٹریننگ جاری ۔
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر / ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب نے چترال میں جاری الیکشن ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فلک ناز صاحب ,ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افیسر عدنان حیدر ملوکی , محکمہ تعلیم کے ذمہ داران اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
افسران نے ٹریننگ سینٹر میں انتظامات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر نے ٹریننگ میں حصہ لینے والے سٹاف سے ٹریننگ سے متعلق مسلے مسائل دریافت کیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر کو جاری ٹریننگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر نے کہا کہ جنرل الیکشنز کے حوالے سے 24/7 کنٹرول روم سروس فعال ہے ۔ کسی بھی قسم کے مسائل اور رہنمائی کیلۓ اپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن اف پاکستان کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جاۓ گی۔ تا کہ ضلع میں شفاف اور پر امن انتخابات کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
