The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 25 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

لوئر چترال میں 50 پلے گراونڈز کی تعمیر وبحالی منصوبے؛ آغوش سنٹر میں پلے گراؤنڈ کا افتتاح

لوئر چترال میں 50 پلے گراونڈز کی تعمیر وبحالی منصوبے؛ آغوش سنٹر میں پلے گراؤنڈ کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور جدید کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری منصوبے کے سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل اس وقت عبور کیا گیا جب آغوش سنٹر میں پلے گراونڈ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ یہ گراؤنڈ ضلع بھر میں 50 پلے گراونڈز کی تعمیر و بحالی کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم اور ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان نے خصوصی شرکت کی۔ دونوں افسران نے بچوں سے ملاقات کی، انہیں پُرجوش انداز میں کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور یقین دلایا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں، جو انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے بہتر طور پر تیار کرتے ہیں۔
اس موقع پر سابق ضلعی ناظم وصوبائی نائب آمیر جماعت اسلامی شمالی حاجی مغفرت شاہ ، الخدمت فاونڈیشن چترال کے صدر عبد الحق ودیگر بھی موجود تھے۔

مقامی عمائدین اور آغوش سنٹر کے منتظمین نے گراؤنڈ کے قیام کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ نوجوانوں کی فلاح اور کھیلوں کے فروغ جیسے اہم شعبوں میں مسلسل دلچسپی لے رہے ہیں۔

chitraltimes aghosh alkhidmat sports ground inaguration dc dpo was chief guest 4 chitraltimes aghosh alkhidmat sports ground inaguration dc dpo was chief guest 3 chitraltimes aghosh alkhidmat sports ground inaguration dc dpo was chief guest 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
116445