The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پری شندور پولو ٹورنامنٹ اخری مراحل میں داخل، روایتی حریف چترال سکاوٹس اورچترال اے ٹیمیں فائنل میں مد مقابل آگئے، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5جون کو کھیلاجائے گا 

Posted on

پری شندور پولو ٹورنامنٹ اخری مراحل میں داخل، روایتی حریف چترال سکاوٹس اورچترال اے ٹیمیں فائنل میں مد مقابل آگئے، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5جون کو کھیلاجائے گا

چترال (ظہیر الدین سے) پری شندور فیسٹول ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچوں کے نتیجے میں روایتی حریف چترال سکاوٹس او رچترال اے ٹیمیں فائنل میں مد مقابل آگئے۔ منگل کے روز سیمی فائنل کا پہلا میچ چترال سکاوٹس نے ایک کے مقابلے میں 8گول  سے چترال ہیڈکوارٹر ٹیم کو شکست فاش سے دوچار کردیا جبکہ چترال لیویز اور چترال اے ٹیموں کے درمیاں دوسرا میچ نہایت سنسنی خیز ثابت ہوا جس میں پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں دو،دو گول  سے برابرتھے۔

دوسرے ہاف کی ابتدائی منٹوں میں چترال Aکے اصغر حسین باڈی نے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جبکہ اس کے چند ساعتوں بعد ہی چترال لیویز کی طرف سے گول نے اسکور بورڈ کی پوزیشن 3-3کردیا لیکن یہ برابری ذیادہ دیر برقرار نہیں رہا جب چترال Aنے ایک اور گول کرکے برتری حاصل کرکے لیویز کی ٹیم کو مسلسل ڈیفنس پر ڈال دیا جبکہ اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملہ جاری رکھا۔ فائنل میچ میں ٹیم کپٹن شہزادہ سکندر الملک خود ہی میدان میں اتر سکتا ہے۔

اس میچ کی سنسنی خیزی کے بارے میں معروف پولو پلیر اور کمنٹیٹر حسین زرین چارویلو کا کہنا تھاکہ یہ میچ ان کی زندگی میں چند ایک سنسنی خیز مقابلوں میں ایک ہے جوکہ ہمیشہ یاد رہے گا اور مسابقت کے لحاظ سے شندور میں چترال اور گلگت سے کسی طور پر کم نہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ میچ کے آخر تک ایک لمحے کے لئے بھی میچ کے نتیجے میں اندازہ لگانامشکل تھا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی پی ٹی آئی کے رہنما اور ایم این اے عمر امین گنڈاپور نے دونوں ٹیموں کو بہتر یں کھیل پیش کرنے پر ایک، ایک لاکھ روپے کا انعام دیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5جون کو کھیلاجائے گا۔

chitraltimes pre shandur polo tournament semi final 4

chitraltimes pre shandur polo tournament semi final 2

chitraltimes pre shandur polo tournament semi final 1

chitraltimes pre shandur polo tournament semi final 3

chitraltimes pre shandur polo tournament semi fina

WhatsApp Image 2025 06 03 at 16.56.48

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
110670