The Voice of Chitral since 2004
Monday, 25 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پری شندور پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر، چترال اے ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدچترال سکاوٹس ٹیم کو ایک گول کی برتری سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی، صوبائی وزیرکھیل مہمان خصوصی

پری شندور پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر، چترال اے ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدچترال سکاوٹس ٹیم کو ایک گول کی برتری سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلی، صوبائی وزیرکھیل مہمان خصوصی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پری شندور فیسٹول پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں چترال اے ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار کے مقابلے میں پانچ گولوں سے چترال سکاوٹس کو شکست سے دوچار کردیا۔ میچ کے پہلے ہاف کے پانچویں منٹ میں عدنان احمد نے گول کرکے چترال اے ٹیم کو برتری دلادی جس کے فوری بعد اصغر حسین المعروف باڈی نے ایک اور گول کردی جبکہ پہلے ہاف کے احتتام تک چترال سکاوٹس نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے مخالف ٹیم کی برتری کو ختم کردی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں چترال اے ٹیم نے دوبارہ گول کرکے برتری حاصل کی لیکن یہ ذیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی کیونکہ چترال سکاوٹس نے بہت جلد ہی سکور بورڈ کی پوزیشن 3-3کردی اور ایک اور گول کرکے چترال اے پر برتری حاصل کی۔ چترال اے ٹیم نے بہت جلد ہی دوبارہ کھیل پر چھاجانے میں کامیاب ہوگئے اور یکے بعد دیگرے دو گول کرکے برتری حاصل کرلی جوکہ کھیل کا وقت ختم ہونے تک جاری رہا۔ چترال اے ٹیم کے کھلاڑیوں میں معراج الدین، عدنان احمد، تیمور احمد، کریم بخش، محمد الیاس اور اصغر حسین بادی جبکہ چترال سکاوٹس کی نمائندگی صوبیدار شہزاد احمد شاہ جی، صوبیدار اسرار ولی، نائب صوبیدار امیر حمزہ، حوالدار آصف حسین، حولدار مسعود الرحمن محمد بیگ اور سپاہی عبدالرحیم نے کی۔ مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز عدنان احمد نے حاصل کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سپورٹس سید فخر جہان اور پی ٹی آئی کے رہنما اور ایم این اے عمر امین گنڈاپور، ایم پی اے چترال فاتح الملک علی ناصر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ قائمقام ڈی سی عبدالسلام  اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل بلال جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اپنی خطاب میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان نے کہاکہ چترال کے لوگوں کی زندگی میں پولو کا کھیل بہت ہی اہمیت رکھتا ہے جس کااندازہ کھیل کے دوران تماشائیوں کی جوش وخروش سے لگایا جاسکتا ہے جوکہ کھیل کے آخر تک جذبات میں ڈوبے رہتے ہیں اور یہ کسی کھیل نہیں بلکہ کسی میدان جنگ کا منظر پیش کرتا ہے۔ انہوں نے فائنل میں کھیلنے والے دونوں ٹیموں کو داد دیتے ہوئے کہاکہ دونوں نے انتہائی پیشہ ورانہ اور تکنیکی طور پر درست کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ہار جیت اس کھیل کا ضروری حصہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چترال میں پولو کے کھیل کی اہمیت کے پیش نظر پولو گراونڈ کو شایان شان طریقے سے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے وہ عید الاضحی کے فوری بعد قدم اٹھائیں گے اور یہاں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیرپر کام شروع کیا جائے گا جس میں پولو اور فٹ بال کے ساتھ تمام کھیلوں کے گراونڈز دستیاب ہوں گے۔ سید فخر جہان نے چترال میں رائیڈنگ کلب قائم کرکے پولو کے کھیل کو فروع دینے کا اعلان کیا جس میں نوجوانوں کو پولو کے کھیل کی تربیت فراہم کی جائے گی اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی وژن کے مطابق کھیلوں کو فروع دینااس حکومت کی خصوصی ترجیحات میں شامل ہے جس میں وزیر اعلیٰ گنڈاپور خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

انہوں نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتما م اس ٹورنامنٹ کو باقاعدگی کے ساتھ ہر سال منعقد کرنے کے لئے اسے کیلنڈر ایونٹس میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ شندور کا فیسٹول بھی روایتی جو ش وخروش کے ساتھ منعقد کیاجائے گا جس میں وہ خود بھی شریک ہوں گے۔ مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کو شیلڈ پیش کیا اور ونر ٹیم کو دو لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

فائنل میچ کو دیکھنے کےلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی گراونڈ کے اردگر د موجود تھے جن میں ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔ اس موقع پر رسہ کشی کا مقابلہ کیا گیا جس میں خورکشاندہ ٹیم فاتح رہی، جبکہ ڈھول کی تھاپ پر فاتح ٹیم کے کھلاڑی اور تماشائی خوب ڈانس کیئے۔ اور ساتھ چترال سکاوٹس کے ٹانس پارٹی نے بھی ثقافی شو میں حصہ لیا۔

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 29

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 1

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 2

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 5

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 8

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 9

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 10

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 12

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 14

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 15

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 17

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 18

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 19

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 20

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 21

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 22

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 23

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 24

chitraltimes tug of war chitral pologround

chitraltimes pre shandur polo tournament final matches 2025 26

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
110730