پاکستان کی تمام جیلوں میں 2023 سے قید بچوں کونرسنگ، الائیڈہیلتھ سائنسزاور ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن اور تعلیم دی جائیگی،عبدالقادر پٹیل
پاکستان کی تمام جیلوں میں 2023 سے قید بچوں کونرسنگ، الائیڈہیلتھ سائنسزاور ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن اور تعلیم دی جائیگی،عبدالقادر پٹیل
اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت میڈیکل کے شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے موثر اور عملی اقدامات کر رہی ہے، پاکستان کی تمام جیلوں میں 2023 سے قید بچوں کو نرسنگ، الائیڈہیلتھ سائنسز اور ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن اور تعلیم دی جائے گی،پی ایم سی کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔جمعہ کو وزارت قومی صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت میڈیکل کے شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے موثر اور عملی اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال 2023 سے پاکستان کی تمام جیلوں میں قید بچوں کو نرسنگ، الائیڈہیلتھ سائنسز اور ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن اور تعلیم دی جائے گی۔پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز کو یہ لازم کیا جائے گا کہ کوئی بھی بچہ اگر جیل میں ڈاکٹر بھی بننا چاہے تو یہ اس کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پاکستان میڈیکل کمیشن کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جیل میں موجود لائق اورذہین بچوں کو ڈاکٹر، نرسز اور میڈیکل کے کسی بھی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے،اس کام کا مقصد جیل میں قید تمام بچوں کو معاشرے میں ایک نمایاں مقام دلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے ہر طبقے اور فرد کو یکساں سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔معاشرے کی ترقی کیلئے ہر شخص کو مساوی تعلیم کی سہولیات دینا ہمارا فرض ہے۔تعلیم اور صحت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔عوام کی فلاح وبہبود خدمت ہمارا حقیقی نصب العین ہے۔
کراچی ؛ عادی مجرموں کو‘برقی کڑا’لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار
کراچی(سی ایم لنکس)سندھ حکومت نے عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار کرلیا، چوری ڈکیتی،اقدام قتل کے ملزمان کو الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں اسٹریٹ کرمنلز اور عادی مجرموں کو پکڑنے کے مشن کے لئے سندھ حکومت نے عادی مجرموں کو برقی کڑا لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار کرلیا۔چوری ڈکیتی،اقدام قتل کے ملزمان، منشیات کے استعمال، فروخت میں ملوث عادی ملزمان کو الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔اس کے علاوہ بھتہ خوری، سمیت دیگرجرائم کیعادی مجرموں کے خلاف سزاؤں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔سندھ عادی مجرمان اور مفرور ملزمان مانیٹرنگ بل سندھ اسمبلی آج پیش کیا جائے گا، مجوزہ قانون میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ عدالت کی منظوری سے پولیس عادی ملزمان کو برقی کڑا لگا سکے گی۔مجوزہ قانون کے مطابق الیکٹرانک ڈیوائس کے زریعے عادی ملزمان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔سندھ پولیس کے لئے پہلے مرحلے میں 5ہزار سے زائد برقی کڑے خریدے جائیں گے۔