The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاکستان میں اقوام متحدہ کے نماٸندہ ریلوکا ایڈن و دیگر حکام کا دروش کا دورہ، بلدیا تی نمایندوں کے ساتھ نشست

Posted on

پاکستان میں اقوام متحدہ کے نماٸندہ ریلوکا ایڈن و دیگر حکام کا دروش کا دورہ، بلدیا تی نمایندوں کے ساتھ نشست

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان میں اقوام متحدہ کے نماٸندے محترمہ Relluca Eddon ، اقوام متحدہ کے پروگرام منیجر مشرف رسول اور ایس آر ایس پی کے سی ای او شہزادہ معسود الملک کا تحصیل دروش ضلع چترال لوٸیر کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد اقوام متحدہ کے مختلف ایجنسیز کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی کاموں کا جاٸیزہ لینا تھا۔ Relluca Eddon نے تحصیل چٸیرمین دروش شھزاد خالد پرویز کی دعوت پر نگر فورٹ دروش میں بلدیاتی نماٸندوں اور کمیونٹی اکابریں کیساتھ نشت میں شرکت کی۔

اس نشست میں چٸیرمین تحصیل کونسل دروش شھزادہ خالد پرویز نے مہمانوں کو خوش امدید کہا اور دروش کے مساٸل اور بلدیاتی سسٹم پر روشنی ڈالی۔

خاص طور پر چترال کو بھی اقوام متحدہ کے پروگرام براۓ ضم شدہ اضلاع میں شامل کرنے ، بلدیاتی اداروں اور یو این ایجنسیز کو کوارڈینشین سے کام کرنے اور پاٸیدار ترقی کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

ویلج کونسلز فورم دروش اور کمیونٹی آرگناٸیزیشن کے نماٸندگی چٸیرمین وقار احمد نےکی۔انھوں نے اقوام متحدہ کے مختلف ایجنسیز کیطرف سے دروش میں جاری اور مکمل شدہ کاموں پر روشنی ڈالی اور اقوام متحدہ کے اداروں کیطرف سے جاری کاموں کو دروش کے مختلف یونین کونسلز تک توسیع دینے کا مطالبہ کیا۔ خواتین کونسلرز نے خواتین کو انٹرپراٸیز ڈویلپمنٹ ، تعلیم اور صحت کے مساٸل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مہمان خصوصی محترمہ Relluca Eddon نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوٸے کمیونٹی کا شکریہ اداکرتے ہویے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں مساٸل کو حل کرنے کے لٸے مظبوط لوکل گورنمنٹ کا کردار اھم ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے لوکل گورنمنٹ کیساتھ مل کر کام کریں گے۔ اور اداروں کی استطاعت کار کو بڑھانے میں منتخب نماٸندوں کو ٹریننگ بھی دی جاٸے گی۔
chitraltimes un respresentative visit drosh chitral ceo srsp chitraltimes un respresentative visit drosh chitral khalid pervazchitraltimes un respresentative visit drosh chitral group photo with lg members

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76543