Chitral Times

پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل مستوج کا بونی میں عارضی دفتر کا افتتاح

پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل مستوج کا بونی میں عارضی دفتر کا افتتاح

اپر چترال ( محمد زاکر زخمی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال اپر تحصیل مستوج بونی میں رابطے کے لیے عارضی طور پر تحصیل آفس کا افتتاح کیا گیا اس سلسلے آج ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیل کابینہ کے افراد سمیت ضلعی کابینہ کے ارکان بھی شرکت کی۔ان میں ضلعی جنرل سکریٹری پرنس سلطان الملک،ضلعی سنئیر نائب صدر پرویز لال،ضلعی نائب صدر عارف اللہ،سابق ویلج ناظم سلامت خان،عبد السلام ،پرنسپل اسرار،یوتھ ونگ صدر سہراب عالیم ،نادر خان وغیرہ بھی موجود تھے۔

افتتاح بدست بزرگ لیگی رہنما ریٹائرڈ صوبیدار سلطان امیر ہوا۔بونی میں عارضی دفتر کے افتتاح کا مقصد پارٹی کے باہمی رابطے کو سہل بنانا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جاوید خان اور جنرل سکرٹری ایڈوکیٹ عتیق الرحمٰن نے کہا کہ ائیندہ چند دنوں میں پی ایم ایل این تحصیل مستوج ایک شاندار دفتر کا افتتاح کریگی اُس وقت تحصیل مستوج کے کابینہ کے تمام ارکان سمیت پارٹی کے دیگر قائدین کو بھی مدعو کیا جائیگا۔موجودہ دفتر کی افتتاح کا مقصد ہیڈ کوارٹر بونی میں پارٹی کارکنان کو فوری رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔

سنئیر لیگی قیادت ریٹائرڈ صوبیدار سلطان امیر نے اس موقع پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپر چترال میں پاکستان مسلم لیگ ہمیشہ ایک مضبوط پارٹی رہی ہے اس وقت ایک بار پھر پاکستان کی خالق جماعت اپر چترال میں اپنی شناخت کو روز بروز مستحکم بنا رہی ہے جوکہ خوش ائیند ہے۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ عوامی مفاد کے خاطر رائٹ ٹو انفارمیشن کا حق استعمال کرتے ہوئے گزشتہ ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے معلومات حاصل کرکے عوام کو ان منصوبوں کی افادیت اور حقیقت سے باخبر کیا جائیگا ۔

chitraltimes pmln mastuj upper chitral2

chitraltimes pmln mastuj upper chitral3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68583

پاکستان مسلم لیگ ( ن) چترال کا تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس

پاکستان مسلم لیگ ( ن) چترال کا تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان مسلم لیگ ن چترال کا ایک اہم اجلاس کوثر ایڈووکیٹ کے زیر صدارت ولی ہاوس دنین چترال میں منعقد ہوا ۔جس میں ضلعی صدر لوئر چترال پاکستان مسلم لیگ (ن) نوید الرحمٰن چغتائ،صدر اپر چترال سید احمد خان، سابق (ایم این اے) شہزادہ افتخار الدین، عبد الولی خان ایڈوکیٹ، صدر یوتھ میڈیا ٹیم فوادالدین سمیت پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے سینئر رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کو چترال میں مذیدمظبوط بنانے اور یوسی لیول پر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ نواز آنے والے انتخابات میں چترال کی ایک طاقتور جماعت بن کر ابھرے گی۔ اجلاس میں پی ایم ایل این چترال کو درپیش مسائل بھی زیر غور آیے۔ اور تمام قیادت اور شرکاء نے اپنے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا۔اور پارٹی کو مذید فعال بنانے کے لیے تجاویز دیے گیے۔

chitraltimes pmln chitral meeting

chitraltimes pmln chitral meeting danin1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67735