The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پاسپورٹ کی ڈیلیوری سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا

Posted on

پاسپورٹ کی ڈیلیوری سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) شہریوں کی آسانی کیلیے ملک کے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 7 دن 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹ دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کیلیے کیا گیا، ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیگ لاک مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔اس سے قبل پاسپورٹ بنوانے اور تجدید کروانے والوں کیلیے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

کراچی میں نادرا میگا سینٹر فائیو اسٹار چورنگی، اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی (سائٹ) میں شہریوں کو پاسپورٹ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔شہر میں متبادل پاسپورٹ سینٹرز کا قیام مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کیلیے کیا گیا۔ گزشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے کراچی دورے کے موقع پر نادرا سینٹرمیں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق کراچی سمیت پاکستان بھر کے 11 کے لگ بھگ نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہے۔

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست: پاکستان کا کونسا نمبر؟

اسلام آباد(سی ایم لنکس)رواں سال کی پہلی ششماہی کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ فہرست سامنے آگئی۔دنیا بھر میں پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے ادارے ہینلے نے سال 2025 کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کردی، بین الاقوامی ادارے کی جانب سے 112 ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کی گئیہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون کیلئے جاری کی گئی فہرست میں سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے، اور یہ پاسپورٹ رکھنے والے افراد ایک سو پچانوے ملکوں میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔دوسرے نمبر پر ایک سو ترانوے ملکوں میں ویزا فری سفر کے ساتھ جاپان کا نام ہے جبکہ جنوبی کوریا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور فن لینڈ کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جن پر ایک سو بانوے ملکوں میں ویزا فری رسائی ممکن ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ، لکسمبرگ، ناروے، سویڈن اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 192 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔رواں سال کی پہلی ششماہی کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر سب سے نیچے کے ملکوں میں شامل ہے۔پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا پانچواں ملک ہے، اور مجموعی طور پر 103 نمبر پر ہے، گرین پاسپورٹ پر تینتیس ملکوں میں ویزا فری داخلہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان کے مقابلے کمزور پاسپورٹ والے دوسرے ممالک میں عراق، شام، نیپال، بنگلادیش اور افغانستان شامل ہیں پاکستان کے بعد عراق، شام، نیپال، بنگلادیش اور افغانستان ہیں، جبکہ انڈیکس میں بھارت 85 ویں، چین 60 ویں، ایران 96 ویں اور سعودی عرب 58 ویں نمبر پر ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
97898