The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 8 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

پارٹی چیرمین عمران خان پر بزدلانہ حملے کے خلاف اپر چترال کے مختلف علاقوں میں پر امن احتجاجی مظاہرہ

Posted on

پارٹی چیرمین عمران خان پر بزدلانہ حملے کے خلاف اپر چترال کے مختلف علاقوں میں پر امن احتجاجی مظاہرہ

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پارٹی چیرمین عمران خان و ساتھیوں پر بزدلانہ حملے کے خلاف اپر چترال کے مختلف علاقوں میں پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ مستوج اپر چترال میں نائب صدر سید حبیب اللہ شاہ، پارٹی رہنما فدا علی، عاشق و دیگر کی قیادت میں زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، اور اس مذموم اقدام کی بھر پور مذمت کی گئی۔ جبکہ لاسپور میں نائب صدر زلفی ہنر شاہ، عزت مند شاہ و دیگر کی قیادت میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

آوی میں بھی اس سلسلے میں کارنر میٹنگ کی گئی جس میں نائب صدر وومن ونگ ملاکنڈ ڈویژن ثریا بی بی، پارٹی رہنما نور عالم ، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف افگں رضا، صدر وی سی آوی سید غازی نے شرکت کی اور اس اقدام کی بھرپور مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خان صاحب کی کال پر اسلام آباد کیلئے بلکل تیار ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت عالم اسلام کے لیڈر ہیں اس طرح کے گھناونے حرکت سے اسے نہ ڈرایا جا سکتا ہے نہ کمزور کیا جا سکتا ہے۔

chitraltimes pti protest upper chitral 3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67682