The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئنز فہد خواجہ اور امم خواجہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

مختلف گیمز میں خیبرکا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں جلد پروقار تقریب کا انعقادکیا جائیگا ،خالد خان ڈی جی سپورٹس


پشاور( نمائندہ چترال ٹائمز)57 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈلز جیتنے والے فہد خواجہ اور امم خواجہ کا قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں پرتپاک  استقبال کیاگیا اس موقع پر ڈی جی سپورٹس  خیبر پختونخوا خالد خان نے دونوں کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے ، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اپریشن سید ثقلین شاہ ،پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند ، چیف کوچ شفقت اﷲ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ،کوچ ابصار علی خیبرپختونخواٹیبل ٹنس ایسوسی بیشن کے نائب صدر کفایت اللہ ایڈمن آفیسر جعفر شاہ، سمیت کثیرتعدادمیں کھلاڑی اور آفیشلزشریک تھے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں لاہور میں منعقدہ نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن کا فائنل دونوں بھائیوں فہد خواجہ اور امم خواجہ کے مابین کھیلا گیا جس میں فہد خواجہ نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی ،: خیبر پختونخوا کے تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل چیمپئن شپ کا فائنل دو بھائیوں کے مابین کھیلاگیا

چیمپئن شپ میں فہد خواجہ ڈبل کراون جیتے جبکہ چھوٹا بھائی امم خواجہ ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے میںرہے پہلے سیمی فائنل میں فہد خواجہ نے خیبر پختونخوا کھلاڑی اور دفاعی چیمپئن شاہ خان  سے 2-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں امم خواجہ نے پاک آرمی کے فیضان کو 2-4 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا، دونوں بھائیوں کا پشاور پہنچنے پر سپورٹس ڈائریکٹر ٹیبل ٹینس اکیڈمی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاگیا اس موقع تقریب کے مہمان خصوصی دونوں کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنا ئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سپورٹس ڈائریکٹریٹ ٹیبل ٹینس اکیڈمی کے کوچزمیاں ابصارعلی،آمنہ خان اورکائنات ملک کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ انہی کی محنت اورکوششوں کی وجہ سے ٹیبل ٹینس کو خیبرپختونخوامیں فروغ ملاہے ورایک بڑی تعداد میں مختلف ایجزگروپ کے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جوکہ خوش ا ئندبات ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر کھیلوں کے فروغ اور ترقی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تین مختلف سیکٹر پر توجہ دے رکھی ہے جس میں انٹر نیشنل معیار کے کھیلوں کی سہولت کو یقینی بنانا زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور وہ کھلاڑی جو نیشنل جونیئر ،نیشنل سینئر اور انٹر نیشنل سطح پر پوزیشن لیتے ہیں ان کے حوصلہ افزائی کیلئے انعامی رقم دینا یہی وجہ ہے کہ نہ صرف اس حکومت میں بلکہ گزشتہ حکومت میں بھی ان تین اہم سیکٹر پر بھرپور توجہ رہی ،جس سے صوبے میں انٹر نیشنل سپورٹس سہولیات کا جال بچایا جارہا ہے 1250 کھلاڑیوں ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے اور مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے جس نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے بلکہ موجودہ ٹیلنٹ کو بھی اپنے پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع مل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر جلد ہی ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا جائیگا جس میں تمام پوزیشن ہولڈز کھلاڑیوں کو کیش انعامات سے نوازا جائیگا انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈھانچے کو دیکھا جارہا ہے اور ہم نے شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ای ٹینڈرنگ کا اجراء کردیا ہے جبکہ کوشش یہ کی جارہی ہے کہ تمام کھلاڑیوں کا ڈیٹااکٹھا کیاجارہا ہے ۔تاکہ کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز تک سہولیات مہیا ہو ۔

chitraltimes tennus nationail champion fahad khawja umam khawja6
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , , ,
57035

صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ چترال کے دو سگے بھائی ٹیبل ٹینس کے نیشنل چیمپئن کااعزازاپنے نام کرلئے

صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ دو سگے بھائی ٹیبل ٹینس کے نیشنل چیمپئن کااعزازاپنے نام کرلئے،تعلق چترال سے

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی دفعہ دو سگے بھائی فہد خواجہ اورامم خواجہ ٹیبل ٹینس کے نیشنل چیمپئن شپ کے فائل میں پہنچنے اور ٹائٹل اپنے نام کرکے پاکستان ٹیبل ٹینس میں نئی تاریخ رقم کردی ۔ یہاں صوبے کیلئے عموما اور چترال کیلئے بالخصوص انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ان دونوں بھائیوں کا تعلق چترال کے تریچ میر چوٹی کے دامن میں واقع خوبصورت سیاحتی مقام تریچ سے ہے ۔ اور پشاور میں مقیم سینئر صحافی نادرخواجہ کے فرزندان ہیں۔


یہ دو سگے بھائی پہلی دفعہ ٹیبل ٹینس کے فائنل میں آپس میں مد مقابل رہے۔ ٹیبل ٹینس کے یہ ابھرتے ہوۓ نوجوان کھلاڑی فہدخواجہ خواجہ 57th نیشنل چمپئین شپ میں اپنے چھوٹے بھائی امم خواجہ کو فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر سینئر نیشنل چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اسی طرح دونوں بھائی بالترتیب پاکستان نمبر 1 اور پاکستان نمبر2 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔


یادرہے کہ گزشتہ دن سیمی فائنل میں فہد خواجہ نے شاہ خان کو 4۔2 سے اور امم خواجہ نے عاصم قریشی کو 4۔2 سے شکست دے کر دونوں بھائیوں نے فائنل کے لۓ کوالیفائی کئے تھے۔


57th نیشنل چمپئین شپ 2021 قذافی سٹیڈیم لاہور میں اختتام پزیر ہوگیا۔ فائنل میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں بھائی اس سے پہلے بھی نینشل اور انٹرنینشل لیول پر ملک کی نمائندگی کرنے کے ساتھ متعدد بار ٹاٹئل بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ مگراس بار پہلی مرتبہ دونوں بھائی قومی سطح کے ایک ٹورنامنٹ میں آپس میں مد مقابل رہے ۔

chitraltimes fahad khawja table tennis final
chitraltimes fahad khawja table tenis final
chitraltimes ummam khawja and fahad khawja table tennis final3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
56725