The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 3 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ٹرانسپورٹ قوانین پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری،

Posted on

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ٹرانسپورٹ قوانین پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری،

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ اپر چترال ٹرانسپورٹ قوانین اور سرکاری کریہ ناموں پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ اسلام آباد اور پشاور جانے والے مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں نائب صوبیدار شمس الرحمن اپنی ٹیم کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت شام 6 بجے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو لوئر ڈسٹرکٹ کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔اور ساتھ سرکاری کرایوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے مختلف مقامات پر چیکنگ کی جارہی ہے۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے مفاد عامہ کے لیے پشاور کے مختلف آڈوں کا دورہ کیا، جہاں اڈا انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کرایہ ناموں، ٹرانسپورٹ کے اوقات کار، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مسافروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں، مسافروں کو سفری مسائل کی فوری اطلاع کے لیے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے کنٹرول روم کا نمبر بھی فراہم کیا گیا۔

chitraltimes upper chitral administration continues implematation on transport sops 5 chitraltimes upper chitral administration continues implematation on transport sops 4 chitraltimes upper chitral administration continues implematation on transport sops 3 chitraltimes upper chitral administration continues implematation on transport sops 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
116313