The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

فشریز ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال نےہزاروں کی تعداد میں ٹراؤٹ مچھلی کے بچے وادئ لوٹکوہ کے مختلف مقامات پر سٹاکنگ کی

فشریز ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال نےہزاروں کی تعداد میں ٹراؤٹ مچھلی کے بچے وادئ لوٹکوہ کے مختلف مقامات پر سٹاکنگ کی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا کی ہدایت کے مطابق فشریز ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فشریز دیگر فشریز آفیسرز و فیلڈ کنزرویشن سٹاف کے زیر نگرانی اس سال کے نسل کشی سے حاصل شدہ ہزاروں کی تعداد میں ٹراؤٹ مچھلی کے بچے وادئ لوٹکوھ کے مختلف مقامات موغ، زیارت, پرابیگ اور بہترین گول چشمہ پر سٹاکنگ کی۔

اس موقع پر علاقے کے عمائدین، مقامی عوامی نمائندے اور کثیر تعداد میں نوجوانان علاقہ موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر فشریز شکیل احمد نے مقامی عمائدین اور نوجوانان سے خطاب کرتے ہوئے ٹراؤٹ مچھلی کے تحفظ وبقا اور غیر قانونی شکار کی روک تھام میں مقامی لوگوں کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں یہی تعاون جاری رکھنے کی امید رکھی۔ اور مذید یہ کہا کہ اگر اس صنعت کو منظم انداز میں چلایا جائے اور جدید معیار کے مطابق پروسیسنگ اور مارکیٹنگ کی جائے، تو چترال کی ٹراؤٹ فش انڈسٹری نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی جگہ بنا سکتی ہے۔

chitraltimes fishries department trout fish stocking in lotkoh area 6

chitraltimes fishries department trout fish stocking in lotkoh area 4

chitraltimes fishries department trout fish stocking in lotkoh area 3

chitraltimes fishries department trout fish stocking in lotkoh area 2

chitraltimes fishries department trout fish stocking in lotkoh area 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99856