The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ویمن ویلفئیر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن چترال کے زیراہتمام چترال میں پہلی مرتبہ خواتین کو کھوار زبان وادب پر تحقیق کے لئے تربیت کا آغاز

Posted on

ویمن ویلفئیر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن چترال کے زیراہتمام چترال میں پہلی مرتبہ خواتین کو کھوار زبان وادب پر تحقیق کے لئے تربیت کا آغاز

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) ویمن ویلفئیر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن چترال نے ویمن لٹریری فورم کے پلیٹ فارم پر علاقے کی تاریخ میں سب سے پہلی مرتبہ خواتین کو کھوار زبان وادب پر تحقیق کے لئے موقع فراہم کرتے ہوئے پندرہ منتخب خواتین کی تربیت شروع کردی جوکہ چار دن تک جاری رہے گا جس کے دوران انہیں ریسرچ اسکلز اور ادبی تحقیق کے طریقہ کار پر تربیت دی جائے گی۔ ہفتے کے روز مقامی ہوٹل میں ویمن لٹریری فورم کے زیر اہتمام ریسرچ پراجیکٹ کی لانچنگ تقریب کے ساتھ چار روزہ تربیتی پروگرام کا بھی افتتاح ہوا جس کے لئے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے مالی معاونت کی ہے۔ا س موقع پر کھوار زبان و ادب کے معروف محقق ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، مادری زبان پر تحقیقی تنظیم مئیر کے ڈائرکٹر فرید احمد رضا اور معروف بلاگر خلیل احمد نے تحقیق کے مختلف مراحل اور کھوار زبان وادب میں خواتین کے کردار اور اس میں پائی جانے والی مواد کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ویمن لٹریری فورم کے صدر اور چترالی خواتین میں ابتدائی لکھاریوں میں شامل فرید ہ سلطانہ فری نے پراجیکٹ اور چار روزہ تربیتی پروگرام پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں تربیت کے شرکاء کے علاوہ ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

chitraltimes women development forum workshop on khowar research 3

chitraltimes women development forum workshop on khowar research 6

chitraltimes women development forum workshop on khowar research 4 chitraltimes women development forum workshop on khowar research 2 chitraltimes women development forum workshop on khowar research 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77997