The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 3 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ونٹر اسپورٹس فیسٹیول تولی پیر آزاد کشمیر میں چترال کے کھلاڑیوں کی تاریخی کامیابیاں

ونٹر اسپورٹس فیسٹیول تولی پیر آزاد کشمیر میں چترال کے کھلاڑیوں کی تاریخی کامیابیاں

.

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آزاد جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام تولی پیر میں منعقدہ ونٹر اسپورٹس فیسٹیول میں چترال کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد تمغے اپنے نام کر لیے۔ برفانی کھیلوں کے اس بڑے مقابلے میں اسکیئنگ اور اسنو بورڈنگ کے مختلف ایونٹس میں حصہ لیتے ہوئے کھلاڑیوں نے جذبے، ہمت اور عزم کی مثال قائم کی۔

مردوں کے مقابلوں میں طیف رضا نے اسنو بورڈنگ میں سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ انڈر 15 کیٹیگری میں ریاست نے اسکیئنگ میں گولڈ میڈل جیت کر سب کو متاثر کیا اور دلشن عزیز نے اسی کیٹیگری میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

خواتین کے مقابلوں میں بھی چترال کی کھلاڑیوں نے نمایاں برتری دکھائی۔ عزیزہ گل نے اسکیئنگ میں دو گولڈ میڈلز اور اسنو بورڈنگ میں ایک سلور میڈل حاصل کیا۔ منتشاہ نے اسکیئنگ میں سلور اور اسنو بورڈنگ میں برانز میڈل جیتا، جبکہ نائنا نے اسنو بورڈنگ میں گولڈ اور اسکیئنگ میں دو برانز میڈلز حاصل کیے۔ ماہی نے اسکیئنگ میں سلور میڈل جیت کر ٹیم کی کامیابیوں میں اضافہ کیا۔

یہ کامیابیاں صرف تمغوں تک محدود نہیں بلکہ تنظیم عظم عالی شاہ کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہیں جس کے تحت مدکلشٹ اور دیگر علاقوں سے ونٹر اسپورٹس کے ٹیلنٹ کو قومی سطح تک لایا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں کی اس کارکردگی کو کھیلوں کے حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے چترال میں سرمائی کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مقامی عمائدین، اساتذہ اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے تمام کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نوجوان مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

chitraltimes azme ali shan players from madaklasht chitral wins medals

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
118083