وفاقی محتسب سیکرٹریٹ پشاور کے ریجنل ہیڈ محمد مشتاق جدون کا دورہ چترال لوئیر، کھلی کچہری کا انعقاد
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ پشاور کے ریجنل ہیڈ محمد مشتاق جدون کا دورہ چترال لوئیر، کھلی کچہری کا انعقاد
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ پشاور کے ریجنل ہیڈ محمد مشتاق جدون نے کہا ہے کہ وفاق محتسب کا ادارہ عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اور بغیر کسی مالی بوجھ یا اخراجات کے انصاف فراہم کرنے میں مصروف ہے اورکسی بھی وفاقی حکومت کے ادارے یا محکمہ کے خلاف کوئی بھی شہری انفرادی اور اجتماعی شکایات کے بارے میں بلاکسی جھجک کے رجوع کرکے فوری طور پر داد رسی حاصل کریں۔ جمعرات کے روز مقامی ٹاؤن ہال میں آگہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے اب ملاکنڈ ڈویژن کے سطح پر دفتر قائم کیا ہے تاکہ عوام کو مزید سہولت ہو اور یہ سول سوسائٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے متاثریں کی رہنمائی کرے اور اس ادارے کے بارے میں ذیادہ سے ذیادہ آگہی پھیلادیں۔
اس موقع پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ثناء اللہ نے بھی شکایات کے اندراج کے بارے میں تفصیل بتائی اور کہاکہ شکایت کنندہ مقرر ہ فارم پر درخواست پیش کرے تو اس سے ہر مرحلے پر باخبر رکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ریاض احمد، ایڈیشنل اے سی محمد عیسیٰ خان، اسدا للہ اور دوسرے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجودتھی جنہوں نے پیسکو، ٹیلی نار، بنکوں اور این ایچ اے کے بارے میں زبانی شکایات پیش کی۔




