وفاقی حکومت کا بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے دینے فیصلہ
وفاقی حکومت کا بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے دینے فیصلہ
اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی حکومت نے بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز کو تقریباً 72 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ساڑھے 36 ارب 50 کروڑ روپے حبکو کو ادا کیے جائیں گے جبکہ روش پاور کو ساڑھے 15 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔اے ای ایس لال پیر کو 12ارب 80 کروڑ روپے اور اٹلس پاور کو 6 ارب روپے ادا کیے جائیں گے، صبا پاور کو ایک ارب روپے دیے جائیں گے۔بند کیے جانے والے ان تمام پاور پلانٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400 میگاواٹ ہے۔
ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم
اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کی 9 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ کیلئے قائم اپنا ہی اکاؤنٹ بند کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ ڈیمز فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے، ڈیمز فنڈ کی منتقلی کیلئے حکومت کے پبلک اکاؤنٹ کا ذیلی اکاؤنٹ کھولا جائے، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بنکو ں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جا سکے۔عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکاؤنٹ سے استعمال کی جا سکتی ہے، ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔