Chitral Times

غیرحاضر طبی عملے کی اُلٹی گنتی شروع، بغلوں میں نوکری کرنے والوں کیلئے ہیلتھ میں کوئی جگہ نہیں: وزیر صحت

Posted on

غیرحاضر طبی عملے کی اُلٹی گنتی شروع، بغلوں میں نوکری کرنے والوں کیلئے ہیلتھ میں کوئی جگہ نہیں: وزیر صحت

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی ہدایت پر ڈیوٹی سے غیر حاضر طبی عملے کیخلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ وزیر صحت کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر پندرہ ڈینٹل سرجنز کو تین سال سے زائد عرصے کیلئے ڈیوٹی سے غائب رہنے پر آخری نوٹسز جاری کردیے ہیں جس کے بعد انہیں نوکری سے برخاست کرنے کا آغاز ہوگا۔ یہاں سے جاری اپنے بیان میں وزیر صحت نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کو عوام مسیحا کا کردار نبھانا ہوگا، نہیں تو تادیبی کاروائی سے گُریز نہیں کرینگے۔ جو بھی ڈیوٹی سرانجام نہیں دیتا ان کو ہیلتھ سے چلتا کردیں گے۔ وزیر صحت نے ہدایت کی کہ مراکز صحت میں طبی عملے کی غیر حاضری بارے شکایات موصول ہورہی ہیں اس لئے بائیو میٹرک اٹینڈنس نہ لگانے والے طبی عملے کیخلاف کاروائی فوری شروع کی جائے۔ انہوں نے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو بھی تاکید کی کہ اپنے عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات بروقت مہیا ہوں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87108