The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 27 October 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کچھ عناصر خیبر پختونخوا کی ترقی اور بچوں کے ہاتھ میں قلم دیکھنا نہیں چاہتے، مگر ہم اس سوچ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ

Posted on

کچھ عناصر خیبر پختونخوا کی ترقی اور بچوں کے ہاتھ میں قلم دیکھنا نہیں چاہتے، مگر ہم اس سوچ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ

chitraltimes cm kp sohail afridi addressing benazir uni convocation ceremony 1

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز )وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے نویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر خیبر پختونخوا کی ترقی اور بچوں کے ہاتھ میں قلم دیکھنا نہیں چاہتے، مگر ہم اس سوچ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ نے خیبرپختونخوا کی بچیوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کی سوچ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے اور بچیاں ایک پرامن ماحول میں تعلیم حاصل کر رہے تھے مگر بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں نے حالات کو خراب کیا اور مسائل میں اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بند کمروں کے فیصلے ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں، پالیسیاں عوامی مشاورت سے اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر بننی چاہئیں۔محمد سہیل آفریدی نے خطاب میں بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 22 سے بڑے جبکہ 14 ہزار سے زیادہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جا چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہ ہونا اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ پالیسی میں سنجیدہ تبدیلی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اعتماد میں لیے بغیر کیے گئے فیصلے قابلِ قبول نہیں ہوتے ، خیبر پختونخوا پہلے ہی پاکستان کے لیے بھاری قربانیاں دے چکا ہے، اس لیے مزید قربانی سے پہلے سچ بولنا ہوگا۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ماضی کے آپریشنز میں صوبے کے اسکول، کالجز، ہسپتال، گھربار اور عبادت گاہیں تباہ ہوئیں جبکہ دوسری طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متاثرہ خاندانوں کو آج تک اعلان کردہ معاوضہ نہیں ملا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے نام پر کسی سیاسی جماعت یا قیادت کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے اور اگر واقعی دہشت گردی کا خاتمہ مقصود ہے تو خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کو ساتھ بٹھا کر مشترکہ پالیسی تشکیل دی جائے۔

وزیرِ اعلیٰ نے واضح کیا کہ وہ خیبر پختونخوا کی بچیوں کی تعلیم اور نوجوانوں کے روزگار کے لیے ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ڈگری مکمل کرنے والے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور نئی یوتھ پالیسی کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے،ہمت اور محنت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔ہم اپنے عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیںاور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

chitraltimes cm kp sohail afridi addressing benazir uni convocation ceremony 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
117131

صوبائی ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ، سالانہ ریونیو31 ارب روپے سے بڑھا کر 56 ارب روپے کردیا گیا۔وزیراعلی

صوبائی ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ، سالانہ ریونیو31 ارب روپے سے بڑھا کر 56 ارب روپے کردیا گیا۔وزیراعلی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ صوبے میں دیگر شعبوں کی طرح ٹیکسوں میں بھی بڑے پیمانے پر اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کی بدولت موجودہ صوبائی حکومت نے سالانہ ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ موجودہ حکومت کے قیام کے وقت سالانہ ریونیو31 ارب روپے تھاجسے بڑھا کر 56 ارب روپے کردیا گیا ہے۔ا نہوں نے کہاکہ کوروناوباءکی وجہ سے مشکل مالی صورتحال کے باوجود حکومت نے صوبائی ٹیکسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا بلکہ بہت سے ٹیکسوں میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز سمیت تمام عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور ا ±ن کے مسائل کا بروقت حل ہمارے اصلاحاتی ایجنڈے کا محور ہے۔

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے جمعرات کے روز اکاو نٹینٹ جنرل خیبرپختونخوا کے دفتر میں قائم پنشنر ز فسلٹیشن سنٹر اور انفارمیشن اینڈ کمپلینٹ سیل کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش ، کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس پاکستان فرخ احمد حامدی،اکاو ¿نٹینٹ جنرل خیبرپختونخوا مرتضیٰ خان، سیکرٹری اطلاعات ارشد خان و دیگر بھی تقریب میں شریک تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سرکاری محکموں اور اداروں میں اصلاحات شروع کرنے کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔ 2013 میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اصلاحات کا عمل زیرو سے شروع کیا تھا اور اب اس پر خاطر خواہ پیشرفت ہو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج خیبرپختونخوا اصلاحات کے عمل میں سب سے آگے ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام نے ان اصلاحات کی بدولت ہی پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں لایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمام محکموں اور اداروں میںعوام کو سہولیا ت کی فراہمی کیلئے سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر اورسروس ڈیلیوری سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں جن کا حتمی مقصد عوام کوایک ہی چھت کے نیچے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناناہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جن سرکاری محکموں کا عوام سے براہ راست تعلق ہے ان میں مزید اصلاحات بھی کی جائیں گی تاکہ عوام کی جو توقعات ہیں ان کے مطابق یہ محکمے انہیں ڈیلیور کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ اکاو ¿نٹینٹ جنرل آفس میں اصلاحات کا نفاذ قابل تحسین ہے اور ا نہوںنے ا مید ظاہر کی کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اے جی آفس میں اصلاحات کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے پنشنرز فیسیلیٹیشن سنٹر اور انفارمیشن اینڈ کمپلینٹ سیل کا باضابطہ افتتاح کیااور مذکورہ سنٹرز کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ کو سنٹرز میں پنشنرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفینگ بھی دی گئی۔

chitraltimes cm kp addressing ag office peshawar
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , ,
50422