The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 وزیر اعظم کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ مل گیا، وزرا کی تعداد51ہوگیی

 وزیر اعظم کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ مل گیا، وزرا کی تعداد51ہوگیی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا ہے۔کیبنٹ ڈویڑن سے معاون خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔فیصل کریم کنڈی، نوابزادہ افتخار احمد، مہر ارشاد احمد، رضا ربانی کھر، مہیش کمار ملانی، سردار سلیم حیدر، تسنیم حیدر، محمد علی شاہ باچا، سردار شاہ جہاں یوسف اور ملک نعمان لنگڑیال کو وزیر مملکت کا درجہ مل گیا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 27 ہے جبکہ 22 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔جاوید لطیف بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں۔ وفاقی وزرا 34، وزرائے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
68997