The Voice of Chitral since 2004
Friday, 7 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے عوام کا وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی پراجیکٹس کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کے اعلان کا خیرمقدم

Posted on

 چترال کے عوام کا وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی پراجیکٹس کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کے اعلان کا خیرمقدم

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )   چترال کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے صوبہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی پراجیکٹس کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کے اعلان کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اپر چترال میں پی ایس ڈی پی پراجیکٹ بونی بزند روڈ کو بھی اس میں شامل کیا جائے جوکہ گزشتہ دو عشروں سے زیر تعمیر ہے۔ پریس کلب نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ یہ روڈ پراجیکٹ انتہائی تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہیں جہاں مبینہ کرپشن کے بارے میں مقامی عوام نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے چترال میں وفاقی حکومت کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبے دانش سکول، گیس پلانٹ، چترال شندور روڈ اور کالاش ویلیز روڈ کو بھی اس کمیٹی کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ انتہائی اہمیت کے حامل ان منصوبوں سے عوام جلد آزجلد مستفید ہوسکیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
117234