The Voice of Chitral since 2004
Monday, 9 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

عمران خان کے بطور وزیرِ اعظم ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیل سینیٹ اجلاس میں پیش 

Posted on

عمران خان کے بطور وزیرِ اعظم ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیل سینیٹ اجلاس میں پیش

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)سینیٹ اجلاس کے دوران کابینہ ڈویڑن نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کی تفصیلات پیش کی ہیں۔سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کابینہ ڈویڑن نے بتایا ہے کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر جنوری 2019ء سے مارچ 2022ء کے دوران 43 کروڑ 44 لاکھ روپیاخراجات آئے۔کابنیہ ڈویڑن کے تحریری جواب کے مطابق عمران خان نے ہیلی کاپٹر پر اس دوران 1 ہزار 579 وی وی آئی پی مشن گھنٹے مکمل کیے۔تحریری جواب میں کابینہ ڈویڑن کا کہنا ہے کہ 2019ء میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے 479 گھنٹے وی وی آئی پی پرواز کی، اس سال ان کے ہیلی کاپٹر پر 13 کروڑ 19 لاکھ روپے اخراجات آئے۔سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2020ء میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے 522 گھنٹے وی وی آئی پی پرواز کی، اس برس ان کے ہیلی کاپٹر پر 14 کروڑ 35 لاکھ روپے اخراجات آ ئے۔کابینہ ڈویڑن کا تحریری جواب میں کہنا ہے کہ 2021ء میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے 450 گھنٹے وی وی آئی پی پرواز کی، اس سال ان کے ہیلی کاپٹر پر 12 کروڑ 38 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔تحریری جواب میں سینیٹ کو یہ بھی بتایاگیا ہے کہ جنوری سے مارچ 2022ء تک عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے 127 گھنٹے وی وی آئی پی پرواز کی، اس عرصے میں ان کے ہیلی کاپٹر پر 3 کروڑ 51 لاکھ روپے اخراجات آئے۔

کس کس کو وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی ملی؟ تفصیلات سامنے آں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سینیٹ اجلاس کے دوران کابینہ ڈویڑن نے تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری سے اعلیٰ عہدے داران کو دی گئی وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیوں اور دیگر وی آئی پی گاڑیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 14 اعلیٰ عہدے دران کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں، جن میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، معاونِ خصوصی عطاء تارڑ، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی شامل ہیں۔کابینہ ڈویڑن کا تحریری جواب میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی موجود ہے۔تحریری جواب میں کابینہ ڈویڑن کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزراء اسعد محمود، بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، چیئرمین پی اے سی نور عالم خان اور سیکریٹری داخلہ کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 18 اہم عہدے داران کے پاس وی آئی پی گاڑیاں ہیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ قمر زمان کائرہ، وفاقی وزراء ساجد طوری، سردار ایاز صادق، مرتضیٰ جاوید عباسی، رانا تنویر حسین، اسرار ترین، آغا حسن، احسن اقبال، عبدالقادر پٹیل، خواجہ آصف کے پاس وی آئی پی گاڑیاں موجود ہیں۔تحریری جواب میں کابینہ ڈویڑن کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ، سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزراء شاہ زین بگٹی، عبدالواسع، قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی، وزیرِ اعظم کے مشیر احد چیمہ کے پاس وی آئی پی گاڑی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69313